لگتا ہے ملک میں مزید گرفتاریاں ہوں گی، یہ ایک ادارے تک ہی محدود نہیں رہیں گی، عطااللہ تارڑ

جمعرات 15 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ملک کو غیر مستحکم، امن و امان خراب کرنے کی اجازت کسی کو نہیں دی جا سکتی، احتسابی عمل جاری ہے لگتا ہے مزید گرفتاریاں بھی عمل میں لائی جائیں گی، یہ گرفتاریاں ایک ادارے تک ہی محدود نہیں رہیں گی۔ حکومت نے عوام کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے، بہت جلد وزیر اعظم قوم سے خطاب میں اعلان کریں گے۔

جمعرات کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ حکومت مسلسل معاشی اصلاحات پر کام کر رہی ہے اور ان اصلاحات سے حاصل ہونے والے فوائد جلد عوام تک پہنچائیں گے، حکومت نے فوری طور پر عوام کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کا اعلان بہت جلد وزیر اعظم قوم سے خطاب میں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:جنرل فیض حمید کا کورٹ مارشل، 3 مزید فوجی افسران کو تحویل میں لے لیا گیا، آئی ایس پی آر

انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم قوم سے اپنے خطاب میں 5 سال کا معاشی پلان عوام کے سامنے رکھیں گے، حکومت کی کوشش ہے کہ معاشی مشکلات کے باوجود عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت احتساب کے عمل پر یقین رکھتی ہے اور ہم اسے خوش آئند سمجھتے ہیں ، آئی ایس پی آر کی پریس ریلیز آئی ہے کہ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے بعد 3 مزید افسران کو تحویل میں لیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فیض حمید کے ساتھ ایک سیاسی جماعت کے لیڈ کا تعلق تھا جس سے ملکی سالمیت پر حملے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فیض حمید کے ساتھ ایک سیاسی جماعت کے لیڈ کا تعلق تھا جس سے ملکی سالمیت پر حملے کی کوشش کی جا رہی ہے،  بانی پی ٹی آئی کی ایما پر سازشیں کی جا رہی ہیں، فیض حمید کی گرفتاری ہوئی جس میں تحقیقات کے بعد مزید گرفتاریاں ہوئیں۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی ایما پر ملک کو غیر مستحکم کیا جا رہا تھا یہ آج کی بات نہیں ہے نہ کسی سے ڈھکی چھپی بات ہے، یہ سازشیں آہستہ آہستہ بے نقاب ہو رہی ہیں، مزید بھی بے نقاب ہوں گی۔

ایک ادارے نے خود احتسابی کو فروغ دیتے ہوئے احتساب کا عمل شروع کیا، یہ سب جانتے ہیں کہ فیض حمیت کے ساتھ ایک سیاسی جماعت کے لیڈر کا تعلق تھا جس سے ملکی سالمیت پر حملے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ ملک کو غیر مستحکم، امن و امان خراب کرنے کی اجازت کسی کو نہیں دی جا سکتی، احتسابی عمل جاری ہے لگتا ہے مزید گرفتاریاں بھی عمل میں لائی جائیں گی، یہ گرفتاریاں ایک ادارے تک ہی محدود نہیں رہیں گی۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ ملکی سالمیت کو نقصان پہنچانے والے تمام لوگ شنکجے میں آئیں گے، فیض حمید کی گرفتاری ہوئی جس میں تحقیقات کے بعد مزید گرفتاریاں ہوئیں، جس سے صاف ظاہر ہو رہا ہے کہ ملک میں باقاعدہ ایک سازش کی تحت سب کچھ کیا جا رہا تھا، شواہد اور ثبوت سامنے آ رہے ہیں کہ یہ سب بانی پی ٹی آئی کی ایما پر ہو رہا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جرمن شہریت کے ساتھ پاکستانی پاسپورٹ کی اجازت، پاکستان اور جرمنی کے درمیان دوہری شہریت کا تاریخی معاہدہ

کیا پاکستان کے مسائل کا واحد حل ٹیکنوکریٹس ہیں، ماضی میں ٹیکنوکریسی کیوں ناکام رہی؟

سخت سردی میں سوپ پینے والوں کی تعداد میں اضافہ

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کے ذمہ دار وہ خود ہیں، ترجمان حکومت سندھ مصطفیٰ بلوچ

سانحہ 9 مئی: سہیل آفریدی کی موجودگی ثابت، ایف آئی آر میں نامزد نہ کیا گیا تو عدالت سے رجوع کریں گے، وکیل ریڈیو پاکستان

ویڈیو

سخت سردی میں سوپ پینے والوں کی تعداد میں اضافہ

سانحہ 9 مئی: سہیل آفریدی کی موجودگی ثابت، ایف آئی آر میں نامزد نہ کیا گیا تو عدالت سے رجوع کریں گے، وکیل ریڈیو پاکستان

کیا ونڈر بوائے آ رہا ہے؟ پی ٹی آئی کی آخری رسومات ادا

کالم / تجزیہ

وزیر اعلیٰ ہو تو سہیل آفریدی جیسا

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘