سپریم کورٹ میں گرمیوں کی تعطیلات 8 ستمبر کو ختم ہورہی ہیں، جس کے اگلے دن 9 ستمبر کو سپریم کورٹ میں نئے عدالتی سال کے حوالے سے فل کورٹ تقریب منعقد ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: گرمیوں کی چھٹیاں اور زیرالتوا مقدمات
فل کورٹ تقریب سے چیف جسٹس آف آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ، اٹارنی جنرل آف پاکستان بھی اس تقریب میں خطاب کریں گے، پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار کے عہدیدار بھی تقریب میں شرکت کریں گے۔
یاد رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان میں رواں سال موسم گرما کی تعطیلات 15 جون کے بجائے 15 جولائی سے ہوئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ میں 2 ماہ کی چھٹیاں، مگر کیوں؟
سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس سے جاری اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ رول 3 یہ فراہم کرتا ہے کہ عدالت کا عدالتی سال ہر سال ستمبر کے دوسرے پیر کو شروع ہو گا یا اگر اس دن عدالتی تعطیل ہو، تو اگلے کام کے دن اور اگلے سال میں تعطیل کے آغاز تک جاری رہے گا۔