خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں ہونے والے ٹریفک حادثہ میں ایران جانے والے 2زائرین جاں بحق جبکہ 17 زخمی ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں:کوہاٹ: انڈس ہائی وے پر آئل ٹینکر کو حادثہ، 3 افراد جاں بحق
ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ روڈ شورکوٹ کے قریب پیش آیا، جہاں پاڑا چنار سے ایران و عرق جانے والی زائرین کی بس مخالف سمت آنے والے ٹرالر سے ٹکرا گئی۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیور ٹیم اور پولیس موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس کے مطابق ٹریفک حادثے میں 2 زائرین جاں بحق جبکہ 17 زخمی ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں:کراچی سے لاہور جانے والی ملت ایکسپریس کو حادثہ، 3 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں
پولیس کے مطابق بس پاڑاچنار سے بلوچستان جار ہی تھی اور سوار تمام مسافر پاڑہ چنار سے زواری کی نیت سے براستہ بلوچستان ایران و عراق کی جانب روانہ تھے۔
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے زائرین لے جانے والی بس حادثے پر افسوس کا اظہار کیا۔ اور لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے