خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والی خاتون صحافی ثمینہ ناز نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہوگئی ہیں۔
پشاور کی دلہ زاک روڈ پر خاتون صحافی ثمینہ ناز کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی، گاڑی میں ثمینہ ناز کے ہمراہ ان کی والدہ اور بہن نہال تبسم سوار تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: وقت کی قلت، صحافیوں کو ہراساں کرنے کیخلاف کیس کی سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی
قاتلانہ حملے میں صحافی ثمینہ ناز اور ان کی بہن شدید زخمی ہوگئی، جنہیں پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، ڈاکٹروں کے مطابق صحافی ثمینہ ناز کی حالت خطرے سے باہر ہے جبکہ ان کی ہمشیرہ نہال تبسم آئی سی یو میں زیرعلاج ہیں، جبکہ ان کی والدہ حملے میں محفوظ رہیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق زخمی نہال تبسم خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی میں بطور اسسٹنٹ کام کرتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: فیض حمید نے 9 مئی کی پلاننگ کیساتھ سیاستدانوں اور صحافیوں کو قتل کرانے کی کوشش بھی کی: حامد میر
قاتلانہ حملے کی ایف آئی آر نامعلوم افراد کے خلاف درج کردی گئی ہے۔