وقت کی قلت، صحافیوں کو ہراساں کرنے کیخلاف کیس کی سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی

جمعرات 8 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ  نے صحافیوں کو ہراساں کرنے کے خلاف از خود نوٹس کی سماعت وقت کی قلت کے باعث غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی۔

سپریم کورٹ میں صحافیوں کو ہراساں کرنے کے خلاف از خود نوٹس پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔

یہ بھی پڑھیں: صحافیوں پر حملوں،اغوا کی دوبارہ تفتیش کی جائے، سپریم کورٹ کا تحریری حکمنامہ جاری

ازخود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ اسلام آباد پولیس نے صحافیوں کے مقدمات سے متعلق رپورٹ جمع کرا دی ہے۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ حیدر وحید سے بھی ہم نے جواب طلب کیا تھا، جس پر وکیل حیدر وحید نے بتایا کہ انہوں نے بیان حلفی کے ساتھ جواب جمع کرا دیا ہے۔

چیف جسٹس نے وکیل حیدر وحید سے استفسار کیا کہ کیا پراسرار بات کا پتا چلا کہ کس کے کہنے پر درخواست دائر کی گئی۔ حیدر وحید بولے  کہ انہوں نے اپنے جواب میں سب کچھ لکھ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں میڈیا اور صحافیوں کے ساتھ کیا ہوا، اس پر تو کتابیں لکھی جا سکتی ہیں، چیف جسٹس

چیف جسٹس نے صحافیوں کے وکیل صلاح الدین سے پوچھا کہ کیا آپ نے حیدر وحید کا جواب پڑھا ہے، جس پر صلاح الدین نے جواب دیا کہ انہیں ابھی تک حیدر وحید کے جواب کی کاپی نہیں ملی۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیے کہ لگتا ہے آپ کو حیدر وحید کے جواب میں دلچسپی ہی نہیں ہے۔ بعد ازاں، چیف جسٹس نے کہا کہ شریعت اپیلٹ بینچ ہونے کے باعث اس کیس کی سماعت ممکن نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: صحافیوں کو ہراساں کرنے کیخلاف کیس: ایف آئی اے نے اپنا کام نکالنے کے لیے ہمارا کندھا استعمال کیا، چیف جسٹس

عدالت نے گزشتہ حکمنامے پر عملدرآمد کے لیے متعلقہ حکام کو ایک اور موقع دیتے ہوئے ازخود نوٹس کیس کی سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ 13 مئی کو مذکورہ کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے صحافی مطیع اللہ جان اور اسد طور پر حملوں سے متعلق پولیس رپورٹس اور تفتیش کو مایوس کن قرار دیا تھا۔

سپریم کورٹ نے یہ حکم بھی دیا تھا کہ صحافی اسد طور پر حملہ آوروں کے خاکے انعامی رقم کے ساتھ اخبارات میں شائع کیے جائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں