پاکستان میں گزشتہ چند سالوں میں خواتین کے ساتھ بدتمیزی، ریپ اور ان کو ہراساں کیے جانے کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ عوامی مقامات بھی خوف کی علامت بنتے جا رہے ہیں، صارفین کی ایک بڑی تعداد یہ کہتی نظر آتی ہے کہ خواتین چاہے چار دیواری میں ہوں یا عوامی مقامات پر وہ کہیں بھی محفوظ نہیں۔
عوامی مقامات پر خواتین کے ساتھ تواتر کے ساتھ پیش آنے والے نا خوشگوار واقعات کی وجہ سے اکثر خواتین بھیڑ والی جگہوں پر اکیلے جانے سے اجتناب کرتی ہیں لیکن پھر بھی ایسے واقعات تھمنے کا نام نہیں لے رہے، ایسا ہی ایک واقعہ 14 اگست کو اسلام آباد میں پیش آیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
14 August Scenes from Isb. 🥺 pic.twitter.com/jXaHhDiFWX
— Han🐥Nah (@Yogurtbeaches) August 15, 2024
وائرل ویڈیو میں ہجوم کو ایک خاتون کو ہراساں کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جس پر صارفین سیخ پا نظر آئے۔ ایک صارف کا کہنا تھا کہ یہ کبھی بھی اور کہیں نہیں سدھریں گے۔
Ye kabhi bhi nhi aur kahi nhi sudhrenge https://t.co/aD5oPZvZ5G
— Bandya (@Baandyaa) August 16, 2024
چند صارفین کا کہنا تھا کہ اس ہجوم میں زیادہ تر لوگ افغان لگ رہے ہیں، ایک صارف نے ویڈیو پر ربصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے دارالحکومت میں یوم آزادی پر سیکڑوں لوگوں کے سامنے ایک پاکستانی لڑکی کو غیر ملکیوں نے ہراساں کیا گیا، اسلام آباد پولیس کہاں ہے؟
A Pakistani girl was harassed by foreigners in the capital of Pakistan on Independence Day in front of hundreds of people. What a joke country
Where are the authorities Afghandus sympathizers liberals and Islamabad police? https://t.co/CVPfOlFByE
— junaiz (@dhillow_) August 16, 2024