گورنر فیصل خیبر پختونخوا کریم کنڈی نے صوبائی وزیر شکیل خان نے پی ٹی آئی حکومت کی کرپشن کو بے نقاب کیا، ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ کرپشن الزامات پر وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور استعفی دیتے مگر شکیل خان کو قربانی کا بکرا بنایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مستعفی وزیر شکیل خان کیخلاف بدعنوانی اور بد انتظامی کی شکایات تھیں، مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کے مطابق انہیں وزیراعلیٰ کی جانب سے سمری کل موصول ہوئی تھی، جس پر آج دستخط کردیے ہیں، سمری پر دستخط صرف آئینی ذمہ داری پوری کرنے کے لیے کیے ہیں۔
گورنرخیبرپختونخوا کو وزیر اعلی ہاؤس سے صوبائی وزیر شکیل کی ڈی نوٹی فائی کی سمری موصول
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سمری پر دستخط کردئیے
جس شخص نے بھی صوبائی حکومت کی کرپشن کو بے نقاب کیا تحریک انصاف نے اسی کے خلاف کارروائی کی گورنر فیصل کریم کنڈی
صوبہ میں کرپشن کے… pic.twitter.com/ezIpnCJCv2
— PPP Digital KP (@PPPDigitalKPK_) August 16, 2024
فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ شکیل خان نے کرپشن کو بے نقاب کیا اس لیے ان کو کابینہ سے فارغ کر دیا گیا، تحریک انصاف میں جو بھی کرپشن کے خلاف آواز اٹھائے اس کا یہی انجام ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں اختلافات، وزیراعلیٰ پر شدید الزامات کے ساتھ صوبائی وزیر شکیل خان مستعفی
گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ ماضی میں پرویز خٹک کے دور میں کرپٹ افراد کی نشاندہی کرنے پر پی ٹی آئی حکومت نے اپنا ہی بنایا ہوا احتساب کمیشن کردیا تھا،کرپشن صوبائی حکومت کا مشن اور مقصد ہے اسکی راہ میں رکاوٹ بننے والوں کو راستہ سے ہٹایا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب شکیل نے چارج شیٹ کی حق یہ تھا کہ وزیراعلیٰ مستعفی ہوتے مگر شکیل خان کو قربانی کا بکرا بنایا گیا۔