خیبرپختونخوا میں 2024 کا پہلا منکی پاکس کیس رپورٹ

جمعہ 16 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صوبہ خیبرپختونخوا میں 2024 کا پہلا ایم پاکس کیس رپورٹ، مریض کو گھر ہی پر قرنطینہ کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:منکی پاکس پاکستان میں آگیا، حکومت بھی حرکت میں آ گئی

صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع مردان میں 2024 کا پہلا ایم پاکس کیس کنفرم ہو گیا ہے۔ مردان سے تعلق رکھنے والے مریض کو مرض کی معمولی علامات کے باعث گھر ہی پر قرنطینہ کر کیا گیا ہے۔

ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ ارشاد روغانی کے مطابق مریض کی کنٹیکٹ ٹریسنگ ہورہی ہے، جن جن سے ملا ہے ان کی تشخیص کی جارہی ہے۔

ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ کا کہنا ہے کہ ایم پاکس کے مریضوں کے لیے آئسولیشن وارڈز کیے جارہے ہیں۔ ائیرپورٹ سمیت بین الاقوامی بارڈز پر ہیلتھ کی ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں۔ کوویڈ کی ٹیموں کو ان مقامات پر فعال کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:منکی پاکس: اسلام آباد ایئر پورٹ پر سعودی عرب سے بیدخل کیے گئے افراد کے لیے الگ ڈیسک قائم

ارشاد روغانی کے مطابق بیرونی ممالک سے آنے والے تمام مشتبیہ مسافروں کی تشخیص کی جارہی ہے۔ ہمارا اپنا کوئی کیس نہیں، سارے کیسز خلیج ممالک سے آرہے ہیں۔ ہم پہلے ہی عوام اور طبی عملے کے لیے ایڈوائزری جاری کرچکے ہیں۔

ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے اس بابت ایمرجنسی بھی ڈکلئیر کی ہوئی ہے، محکمہ صحت ایم پاکس وبا کے سد باب کے لیے اس کی سرویلنس اور انسدادی اقدامات پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔

واضح رہے 2022 سے لیکر اب تک پختونخوا میں ایم پاکس کے 3 کیسز کنفرم ہوچکے ہیں ۔ پہلے 2 کیسز صحت یاب ہوگئے ہیں، جبکہ موجودہ فعال کیس کے نمونے مزید تشخیص کیلئے این آئی ایچ بھجوائے گئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp