کے پی: بارشوں نے ڈیڑھ ماہ میں 64 جانیں لے لیں، چترال میں ایمرجنسی

جمعہ 16 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں کے نتیجے میں 64 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ چترال میں 30 اگست تک ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اگلے 24 گھنٹے میں پاکستان میں کہاں موسلادھار بارش ہوگی اور کہاں چلیں گے صرف جھکڑ؟

پی ڈی ایم اے خیبر پختونخوا کی جانب سےجاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صوبے میں یکم جولائی سے اب تک بارشوں کے دوران مختلف واقعات میں 64 افراد جاں بحق ہونے کے علاوہ 112 افراد زخمی بھی ہوئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ مجموعی طورپر 779 گھروں کو جزوی اور 217 کو مکمل نقصان پہنچا ہے۔ مزید برآں بارشوں کے پیش نظر چترال میں 30 اگست تک ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp