خاتون ٹک ٹاکر کو بیہوش کرکے نازیبا تصاویر بنانے اور وائرل کرنے والے مجرم کو 9 سال قید

جمعہ 16 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جوڈیشل مجسٹریٹ کراچی شرقی نے ایک خاتون ٹک ٹاک اسٹار کی نازیبا تصاویر وائرل کرنے کے مقدمے میں جرم ثابت ہونے پر ایک شخص کو مجموعی طور پر 9 سال قید کی سزا سنادی۔

یہ بھی پڑھیں: طالبات کی نازیبا ویڈیوز بنانے کا الزام، گرلزہاسٹل مالک کے خلاف مقدمہ درج

عدالت نے لطف علی کو 9 سال قید کی سزا سنانے کے علاوہ اس پر 60 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔ جرمانے کی عدم ادائیگی پر ملزم کو اضافی سزا بھگتنی پڑے گی۔

ٹک ٹاکر کے ساتھ اندوہناک واقعہ کیسے پیش آیا تھا؟

مدعی ٹک ٹاک اسٹار نے ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل میں شکایت درج کروائی تھی۔ خاتون کے مطابق مجرم نے ایک پروجیکٹ میں ساتھ کام کرنے کے لیے اپنے گھر بلایا تھا جہاں جوس میں نشہ آور دوائی ملا کر پلادینے سے وہ اور ان کی والدہ بے ہوش ہوگئی تھیں۔

مزید پڑھیے: کوئٹہ: نازیبا ویڈیوز بنانے والے ملزمان کو 3، 3 سال قید کی سزا

خاتون نے یہ بھی بتایا تھا کہ ہوش میں آنے پر انہیں معلوم ہوا کہ ان کی غیر اخلاقی تصاویر لے لی گئیں ہیں جو ملزم کے موبائل میں محفوظ ہیں۔ بعد ازاں تصاویر دوسرے لوگوں سے بھی شیئر کردی گئیں۔

عدالت کا کہنا تھا کہ لطف علی نے خاتون کی تصاویر وائرل کرکے اس کے وقار کو مجروح کیا اور استغاثہ ملزم پر جرم ثابت کرنے میں کامیاب رہی ہے۔

مزید پڑھیے: لوگ میری نازیبا تصاویر سرچ کرتے ہیں، درِفشاں کا انکشاف

مجرم کو ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے گرفتار کیا تھا اور اسے پیکا ایکٹ کے تحت سزائیں سنائی گئیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹی 20 ورلڈ کپ: آئی سی سی بنگلہ دیش کے میچز بھارت سے باہر منتقل کرنے پر غور کرنے لگی

وینزویلا کی صورتحال پر نظر، پاکستانی شہریوں کی حفاظت کے لیے اقدامات جاری ہیں، دفتر خارجہ

معروف پاکستانی ٹی وی اداکار آغا شیراز کو دل کا دورہ، حالت اب کیسی ہے؟

لکی مروت میں پولیس کا کامیاب آپریشن، 3 انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک

سام سنگ گلیکسی واچ اب ڈیمنشیا کی ابتدائی علامات کی نشاندہی کرے گی

ویڈیو

کراچی میں میرا تھن ریس کا انعقاد، عوام کی بھرپور شرکت

آنکھوں کے بغیر پڑھنے کا ہنر: بریل سسٹم کیسے نابینا افراد کو سکھاتا ہے؟

لیاری کی تنگ گلیوں سے جدید ٹیکنالوجی کی دنیا تک، فلم اور حقیقت میں واضح فرق

کالم / تجزیہ

جنریشن زی سوال ہی تو نہیں اٹھاتی

100 ارب سپر کمپیوٹرز کے برابر انسانی ذہن کے ارتقا، استعمال اور مغالطوں کا احوال

دوسرا دن