آئمہ بیگ کو دل کا عارضہ نہیں، مسئلہ کچھ اور تھا

جمعہ 16 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گلوکارہ آئمہ بیگ گزشتہ ماہ سعودی عرب کے شہر جدہ میں جاکر میوزیکل پرفارمنس دی تھی جس کے بعد انہوں نے عمرے کی ادائیگی بھی کی تھی۔

آئمہ نے پہلے ہی بتادیا تھا کہ یہ ایک طویل اور تھکا دینے والا سفر ہوگا۔ بعد ازاں انہوں نے اعلان کیا کہ ایک مصروف شیڈول کی وجہ سے وہ اسپتال میں داخل ہوئیں اور انہیں ’منی ہارٹ اٹیک‘ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: عارضہ قلب میں مبتلا آئمہ بیگ اپنی بیماری سے متعلق کیا کہتی ہیں؟

انہوں نے 14 اگست کو اپنے انسٹاگرام پر اسپتال کے بستر پر لیٹے ہوئے اپنی تصویر شیئر کی تھیں جن میں ان کے جسم پر ای سی جی پوائنٹس لگے ہوئے تھے۔

اس صورتحال نے ان کے مداحوں کو بے چین کر دیا اور وہ جاننا چاہتے تھے کہ دل کا دورہ پڑنے کے بعد وہ کیسی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Aima Baig (@aima_baig_official)

آئمہ نے اب اپنی صحت کے بارے میں ایک بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے اپنے تمام مداحوں کا شکریہ ادا کیا کہ وہ اتنے فکر مند رہے لیکن انہوں نے واضح کیا کہ انہیں دل کا دورہ نہیں پڑا تھا۔

مزید پڑھیے: آئمہ بیگ کا ٹیٹوز کے ساتھ عمرہ اور ناقدین پر طنز

انہوں نے بتایا کہ وہ پانی کی کمی کا شکار تھیں اور اپنی دیکھ بھال ٹھیک طرح سے نہیں کر پا رہی تھی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ نہ ان کی نیند پوری ہو رہی تھی اور نہ ہی وہ کھانا کھا رہی تھیں لہٰذا ان وجوہات کے باعث انہیں اسپتال میں داخل ہونا پڑا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp