جمائما گولڈ اسمتھ نے پاکستانیوں کی تمام ای میلز کیوں بلاک کیں؟

جمعہ 16 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بانی تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے پاکستان سے ملنے والی تمام ای میلز کو بلاک کر دیا ہے۔

جمعہ کوسماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس ہینڈل‘ پر اپنی ایک پوسٹ میں بانی تحریک انصاف کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے لکھا کہ پاکستان سے کچھ لوگ قانونی طور پر مجھ سے رابطہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، مجھے سائبر ہراسمنٹ آپریشن کے باعث پاکستان سے آنے والی تمام ای میلز کو بلاک کرنا پڑا ہے۔

جمائما گولڈ اسمتھ نے مزید لکھا کہ بلاشبہ مجھے اس کے لیے پاکستان تحریک انصاف کے مایوس مخالفین کی طرف سے اکسایا گیا ہے۔ ظاہر ہے کہ چونکہ ٹوئٹر ایکس پر اب پاکستان میں ان مایوس مخالفین نے پابندی عائد کر رکھی ہے، یہ صرف وی پی این رکھنے والے ہی دیکھ سکیں گے۔

جمائما گولڈ اسمتھ نے مزید لکھا کہ ’پاکستانی سیاست‘ یہ وہ تحفہ جو 20 سال پہلے ملک چھوڑنے کے بعد بھی ملتا رہتا ہے۔

واضح رہے کہ حکومت پاکستان نے ملک میں سوشل میڈیا پر ملک مخالف پروپیگنڈے کو روکنے کے لیے انٹرنیٹ پر فائروال لگا دیا ہے، جس کے بعد ایکس، فیس بک، واٹس ایپ، انسٹاگرام جیسے سوشل میڈیا پلیٹ فارم سست روی کا شکار ہیں۔

حکومت کی طرف سے فائر وال کے انسٹال کرنے کے بعد ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز بھی متاثر ہوئی ہیں، جس سے ان لائن کاروبار کرنے والے کاروباری حضرات کو مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا اور ایران کے درمیان براہ راست فوجی رابطہ قائم کرنے پر اتفاق ہوگیا، جے ڈی وینس

گارجین رپورٹ: کیا ایران امریکا معاہدہ بچانے کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو لگام دیں گے؟

آزاد کشمیر انتخابات کے لیے مزید 5 امیدواروں کو مسلم لیگ ن کے ٹکٹ جاری

پاکستان اور ترکیہ کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے لیے 3 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

آئی بی ایم کا نیا کارنامہ: 100 ارب ٹرانزسٹرز کی گنجائش والی ناخن جتنی چپ

ویڈیو

آزاد کشمیر انتخابات: کون سے بڑے سیاسی کھلاڑی میدان میں ہوں گے؟

’پاکستان نے بطور ثالث دنیا میں امن پسندی کو تقویت دی‘، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

پاکستان اور کشمیر کا رشتہ مضبوط، تاریخی اور ناقابل تنسیخ، کسی صورت کمزور نہیں ہونے دیا جائےگا، سردار عتیق

کالم / تجزیہ

تجھے کون بچائے گا کالیا؟

مسکراہٹیں بکھیرنے والے ادیب کی داستانِ غم

بلوچستان: فیصلہ یہیں ہوگا