ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن آف پنجاب (TDCP) نے سیاح کی سہولت کے لیے مری ٹورسٹ بس سروس کا آغاز کیا ہے، یہ بس سروس آرام دہ سفر کے ساتھ قدرتی راستوں پر مری کے مشہور مقامات کی سیر کرواتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:کون سے ٹک ٹاکرز پاکستان میں سیاحت کے فروغ کا سبب بن رہے ہیں؟
ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن آف پنجاب (TDCP) نے مری اور گلیات کے علاقے میں آنے والے سیاحوں کے لیے ایک نئی سروس – مری ٹورسٹ بس (MTB) کا آغاز کیا ہے۔
گلیات روٹ:
مری ٹورسٹ بس سروس 2 الگ الگ راستوں پر سفر کرتی ہے۔ ان دونوں راستوں کو مری کے دلکش مناظر اور مقامات کو پیش نظر رکھتے ہوئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بارشوں کا سلسلہ تھمنے کے بعد وادی کاغان میں پھنسے سیاحوں کا انخلا جاری
پہلا راستہ کشمیر پوائنٹ سے شروع ہوتا ہے اور مسافروں کو جھیکا گلی، کالادانہ اور نتھیا گلی سے گزرتا ہے، آرام دہ اور دلکش مناظر پر مشتمل اس راستے پر سفر کا آغاز صبح 10:00 بجے ہوتا ہے جبکہ بس سہ پہر 3:00 بجے واپس آتی ہے۔ اس دو طرفہ سفر کے لیے ٹکٹ کی قیمت 1200 روپے فی مسافر رکھی گئی ہے۔
راستہ:
کشمیر پوائنٹ ۔۔۔ آغاز
جھیکا گلی
کلدانہ
خیرہ گلی
چھانگلہ گلی
ڈونگا گلی
نتھیا گلی ۔۔۔ اختتام
پتریاٹا روٹ:
دوسرا راستہ بھی کشمیر پوائنٹ سے شروع ہوتا ہے اور جھیکا گلی، لوئر ٹوپہ، ایکسپریس وے، دینا، نیو مری اور پتریاٹہ کا احاطہ کرتا ہے۔ یہ راستہ اتنا ہی خوشگوار تجربہ فراہم کرتا ہے، بس اسی طرح کے شیڈول کے مطابق صبح 10:00 بجے روانہ ہوتی ہے اور شام 3:00 بجے واپس آتی ہے۔
اس دو طرفہ سفر کے لیے ٹکٹ کی قیمت 700 روپے فی مسافر رکھی گئی ہے۔
راستہ:
کشمیر پوائنٹ ۔۔۔ آغاز
جھیکا گلی
لوئر ٹوپا
ایکسپریس وے
دینا
نیو مری
پتریاٹا ۔۔۔ اختتام