ڈیڑھ لاکھ خالی آسامیاں کیوں ختم ہونے والی ہیں؟

ہفتہ 17 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی حکومت نے5 وزارتوں کے 28 محکموں کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس سے ڈیڑھ لاکھ خالی آسامیاں بھی ختم ہوجائیں گی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت اجلاس میں اصلاحاتی کمیٹی کی جانب سے کشمیر و گلگت بلتستان افیئرز، اسٹیٹس اینڈ فرنٹیئر ریجنز، انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن، انڈسٹریز اینڈ پروڈکشن اینڈ نیشنل ہیلتھ سروسز کی وزارتوں کے 28 محکمے ختم کرنے، ان کی نجکاری کرنے یا پھر ان محکموں کو وفاقی یونٹس کو دینے کی تجویز دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانیوں کے لیے اچھی خبر، آئرلینڈ میں غیر ملکی ہُنرمندوں کے لیے ملازمتوں کا حصول آسان ہوگیا

اجلاس میں وزارت کشمیر افئیرز اور گلگت بلتستان کو اسٹیٹ اینڈ فرنٹیئر ریجنز میں ضم کرنے کی تجویز دی گئی ہے، 5 وزارتوں کے اندر 12 اداروں کو مضبوط کرنے کی تجویز بھی دی گئی تھی۔

اصلاحاتی کمیٹی نے یہ تجویز بھی دی کہ ڈیڑھ لاکھ خالی آسامیوں کو ختم کرنے اور آؤٹ سورس کے غیر بنیادی کام جیسے کہ صفائی، چوکیداری، میں گریڈ 1 تا 16 تک کی مختلف پوسٹوں کو مرحلہ وار ختم کیا جائے گا۔

یہ بھی تجویز کیا گیا کہ ہنگامی آسامیوں پر کی جانے والی بھرتیوں پر پابندی لگائی جائے اور وزارتوں کے کیش بیلنس پر وزارت خزانہ کی طرف سے نگرانی کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: مونال ریسٹورنٹ کی بندش کے سبب بیروزگار ہونے والے ملازمین رو پڑے، ویڈیو وائرل

،وزیراعظم شہباز شریف نے مذکورہ تجاویز منظوری کے لیے کابینہ میں بھیجنے کی ہدایت کی ہے، اگر وفاقی کابینہ نے مذکورہ تجاویز کی منظوری دے دی تو 28 محکموں کی ڈیڑھ لاکھ خالی آسامیاں ختم ہوجائیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp