پاکستان تحریک انصاف کے 9 رہنماؤں نے رجسٹرار سپریم کورٹ کو خطوط لکھے ہیں، خطوط میں کہا گیا ہے کہ ان کو چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی الیکشن ٹربیونلز کیس سننے والے بینچ میں شمولیت پر تحریری اعتراض دائر کرنے دیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: 3 لیگی ایم این ایز کی کامیابی کا فیصلہ بحال، ججز الیکشن کمیشن کا احترام کریں، سپریم کورٹ
خطوط میں کہا گیا ہے کہ ایڈووکیٹ آن ریکارڈ نے تحریری اعتراض پر مبنی درخواست دائر کرنے سے انکار کر دیا ہے، متعلقہ برانچ کا مؤقف ہے اس نوعیت کی درخواست ذاتی حیثیت میں نہیں وصول کی جاسکتی۔
خطوط میں رجسٹرار سپریم کورٹ سے درخواست کی گئی ہے کہ متعلقہ برانچ کو ہدایت کی جائے کہ ذاتی حیثیت میں اعتراض پر مبنی درخواست دائر کرنے دی جائے۔
یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ خود کو پارٹی کیسز سے الگ کریں، پی ٹی آئی کا مطالبہ
خطوط پی ٹی کے رہنما راجا راشد حفیظ، شہریار ریاض، چوہدری نذیر، حسن عدیل، ناصر علی خان، سعد علی خان اور شوکت مرزا کی جانب سے لکھا گیا ہے۔