منکی پاکس کے حوالے سے ملکی ایئر پورٹس پر کڑی نگرانی جاری ہے

ہفتہ 17 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی نے کہا ہے کہ منکی پاکس کے حوالے سے ملکی ایئر پورٹس پر کڑی نگرانی جاری ہے۔ کراچی اور دیگر ایئر پورٹس کی طرح اسلام آباد اور پشاور ایئرپورٹس پر بھی خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

ترجمان پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ خیبرپختونخوا (کے پی) ڈاکٹر سلیم نے باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پشاور میں قرنطینہ سینٹر کا دورہ کیا۔ ڈائریکٹر ہیلتھ کے پی ڈاکٹر ارشاد اور ایئرپورٹ ہیلتھ آفیسر اور ڈی ٹی ایم نے بھی انتظامات کا جائزہ لیا۔

مزید پڑھیں:خطرناک وائرس منکی پاکس سے کیسے بچا سکتا ہے؟

ان کا کہنا تھا کہ ڈی جی ہیلتھ کے پی نے انٹرنیشنل ارائیول لاؤنج میں واقع قرنطینہ کا دورہ کیا اور مونکی پوکس کی روک تھام کے لیے انتظامات اور پروٹوکولز کا بھی جائزہ لیا۔

پشاور ائیرپورٹ انتظامیہ نے بتایا کہ مونکی پوکس میں مبتلا افراد کو قرنطینہ سے ریسکیو 1122 ایمبولینس کے ذریعے پولیس اسپتال منتقل کیا جائے گا۔ اسلام آباد ایئرپورٹ پر بھی بین الاقوامی پروازوں کی آمد کے بعد بریج، بیگیج اور لاونجز میں ڈسں انفیکشن سپرے کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جنوبی افریقہ کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی، سیریز کا آغاز 12 اکتوبر سے ہوگا

’سعودی عرب اب میرا گھر ہے‘، رونالڈو

پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ، مشتعل لوگوں کا ایکواڈور کے صدر پر مبینہ قاتلانہ حملہ

لاہور: ای چالان نادہندگان کے خلاف بڑا ایکشن، ڈھائی ہزار سے زیادہ گاڑیاں بلیک لسٹ قرار

 وزیرستان میں سورج مکھی کی کاشت نے روزگار کی راہیں کھول دیں

ویڈیو

 وزیرستان میں سورج مکھی کی کاشت نے روزگار کی راہیں کھول دیں

تقریباً صدی قبل شکارپور کو اسپتال دینے والے اودھو داس تارا چند کی لازوال خدمات

سعودی پاک انویسٹمنٹ کمپنی پاکستان میں سرمایہ کاری کیسے کر رہی ہے؟

کالم / تجزیہ

بیت اللہ سے

ڈیجیٹل اکانومی پاکستان کا معاشی سیاسی لینڈ اسکیپ بدل دے گی

سابق سعودی سفیر ڈاکٹر علی عسیری کی پاک سعودی تعلقات پر نئی کتاب