اسرائیلی فوج کا لبنان میں رہائشی عمارت پر حملہ، 10 افراد جاں بحق

ہفتہ 17 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسرائیلی فوج نے لبنان میں ایک رہائشی عمارت پر حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے جنوبی لبنان کے شہر میں ایک رہائشی عمارت پر فضائی حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق ہوگئے، جن میں 2 بچے بھی شامل ہیں، جبکہ 5 افراد زخمی ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں ایران چند روز میں اسرائیل پر حملہ کرسکتا ہے، اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل کے حملے میں جو افراد جاں بحق ہوئے ان کا تعلق شام سے تھا، جبکہ جو افراد زخمی ہیں ان میں سے بھی کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔

مقامی حکام نے اسرائیلی فوج کے حملے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی۔

یہ بھی پڑھیں مشرق وسطیٰ میں بڑے ایرانی حملے کے لیے تیار ہیں، امریکا

دوسری جانب اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ فضائی حملے میں حزب اللہ کے اسلحہ ڈپو کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سپریم کورٹ: پاراچنار حملہ کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی

ہارٹ اٹیک کیوں ہوا؟ اداکارہ صبا قمر نے اپنی بیماری کی وجہ بتادی

مہنگائی میں کمی اور شرح سود میں تاریخی کمی سے معیشت میں بہتری، عالمی اعتماد بحال، شزا فاطمہ

 ماں نے ’دوست‘ کے ہاتھوں جوان بیٹا قتل کروا دیا

عمران ریاض کو نہ اٹھایا گیا، نہ ان کی زبان کٹی، شیر افضل مروت کا دعویٰ

ویڈیو

اقراء یونیورسٹی اسلام آباد میں ٹیکسٹائل تھیسس ڈسپلے، طلبہ کا حیران کن تخلیقی کام

نواز شریف کی خواہش پر بسنت کا تہوار لاہور میں منایا جائے گا؟

پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستانی وفد کو استنبول میں رکنا پڑگیا، ٹی ٹی پی کا اہم ترین کمانڈر ہلاک

کالم / تجزیہ

مولانا فضل الرحمان ٹھیک شاٹس نہیں کھیل پا رہے

مذہب، فلسفہ اور ریاست

اگر  خوبرو ’دیئیلا‘ پاکستان میں آ جائے تو؟