اب اگر کوئی 9 مئی ہوتا ہے تو ذمہ داری میں لوں گا، شیر افضل مروت کا اعلان

ہفتہ 17 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما و ممبر قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ اب اگر کوئی 9 مئی ہوتا ہے تو اس کی ذمہ داری میں لوں گا، عمران خان کو نہ پوچھا جائے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آج عمران خان سے ملاقات میں تمام گلے شکوے دورے ہوگئے، عمران خان کی شفقت ہے کہ انہوں نے گلے لگایا اور کہاکہ آئندہ اگر کوئی بات ہو تو مجھے آگاہ کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں جنرل فیض نے پی ٹی آئی کو بھی بیوقوف بنایا، گرفتاری سے فوج کی عزت میں اضافہ ہوگا، شیر افضل مروت

شیر افضل مروت نے کہاکہ عمران خان کافی دیر تک میرے کان میں سرگوشیاں کرتے رہے، اب میں بانی پی ٹی آئی کی بات کا لحاظ رکھوں گا۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان نے مجھے 22 اگست کے جلسے کی ذمہ داری دی ہے، اب انتظامیہ اجازت دے یا نہ دے جلسہ ہر صورت میں ہوگا۔

قبل ازیں اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان سے 3 ماہ بعد ملاقات ہوئی، اور اس دوران کچھ گلے شکوے بھی ہوئے۔

ایک سوال کے جواب میں پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ مجھے صرف عمران خان ہی پارٹی سے نکال سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں رہنما تحریک انصاف شیر افضل مروت کی پارٹی رکنیت ختم کرنے کی اصل وجہ کیا بنی؟  

یاد رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کی پارٹی رکنیت منسوخ کرتے ہوئے انہیں تمام کمیٹیوں سے نکال دیا گیا تھا، تاہم بیرسٹر گوہر نے اس پر کہا تھا کہ شیر افضل مروت پی ٹی آئی میں ہی ہیں، ہم یہ مسئلہ حل کرلیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp