خاتون کولیگ کے متعلق ریمارکس اقبال آفریدی کے شایان شان نہیں، سی ای او کے الیکٹرک

اتوار 18 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی میں خاتون کے لباس پر ریماکس کے معاملے پر سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی نے اپنے ردِ عمل میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ایم این اے اور رکن کمیٹی اقبال آفریدی کے خاتون ساتھی کے بارے میں ریمارکس منتخب عہدے پر موجود شخص کے شایان شان نہیں۔

اپنے ردعمل میں سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کو پیشہ ورانہ صلاحیت اور قابلیت رکھنے والی خواتین پر فخر ہے، ساتھی کے بارے میں ریمارکس منتخب عہدے پر موجود شخص کے شایان شان نہیں۔ ریمارکس ان اقدار کے مطابق نہیں جن کی ہم بحیثیت سوسائٹی پاسداری کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ برابری کے اصولوں کو فروغ اور متعصب رویوں کو توڑنے کے لیے کوشاں ہیں، ہمیشہ ہر طرح کے امتیازی سلوک اور ہراسانی کے خلاف کھڑے ہوں گے۔

مزید پڑھیں:اسپیکر قومی اسمبلی کا خاتون کے لباس سے متعلق بیان پر نوٹس، کمیٹی قائم

واضح رہے کہ 2 روز قبل قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس میں پی ٹی آئی کے ایم این اے اور رکن کمیٹی اقبال آفریدی نے کے الیکٹرک کی نمائندہ خاتون کے لباس پر اعتراض عائد کیا تھا۔ اقبال آفریدی نے کہا تھا کہ کے الیکٹرک کی خاتون جس لباس میں اجلاس میں شریک تھیں وہ قابل اعتراض ہے، اس طرح کے لباس میں اجلاس میں شرکت نہیں ہونی چاہیے۔

اقبال آفریدی نے لباس پر اعتراض کمیٹی سے خاتون کے واپس جانے کے بعد ان کی عدم موجودگی میں اٹھایا تھا جبکہ چیئرمین کمیٹی نے اقبال آفریدی کے معاملے پر معذرت کرلی تھی۔

مزید پڑھیں:پی ٹی آئی ایم این اے کا کے الیکٹرک کی خاتون کے لباس پر اعتراض کیوں؟

ادھر وفاقی وزیراطلاعات و نشریات عطاتارڑ نے خاتون کے لباس پر اعتراض کرنے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی اقبال آفریدی کی پارٹی رکنیت معطل کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

واضح رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے اقبال آفریدی کی جانب سے قائمہ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس میں خاتون افسر کے لباس سے متعلق نازیبا ریمارکس دینے پر نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کردی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صدر ٹرمپ اور وزیراعظم شہباز کی ملاقات پر وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا اہم بیان

ٹرمپ نے ٹک ٹاک کے فروخت کی منظوری دے دی، امریکا میں نئی کمپنی بنے گی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں، آئی سی سی نے بھارتی کپتان سوریا کمار یادو کو خبردار کردیا

بھارت نے شیخ حسینہ کی میزبانی کرکے بنگلہ دیش سے تعلقات خراب کیے، محمد یونس

ویڈیو

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

سیلاب متاثرین کی مالی مدد کے نظام کا فیصلہ وفاق کرے گا صوبے نہ کودیں، بی آئی ایس پی چیئرپرسن روبینہ خالد

کوئٹہ: ’آرٹسٹ کیفے تخلیق، مکالمے اور ثقافت کا نیا مرکز

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی