شکیل خان کی برطرفی پر اختلافات نے عمران خان کو پریشان کردیا

اتوار 18 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تحریک انصاف کا سیاسی گڑھ سمجھے جانے والے صوبے خیبرپختونخوا میں صوبائی وزیر شکیل خان کے استعفے کے بعد سے واضح طور پر سامنے والے اختلافات گزرتے وقت کیساتھ گہرے ہوتے جارہے ہی، اختلافات کی اس بڑھتی خلیج نے بانی پی ٹی آئی کو پریشان کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کور کمانڈر ہاؤس جانے پر شروع ہونے والی بات شکیل خان کے استعفے تک کیسے پہنچی؟

ذرائع ابلاغ میں سامنے آنے والی رپورٹس کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان نے استعفے کے باوجود خیبرپختونخوا حکومت سے برطرف کیے جانے والے صوبائی وزیر شکیل خان کی حمایت میں بولنے والے اراکین قومی اسمبلی عاطف خان اور جنید اکبر کو اڈیالہ جیل بلا لیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ان دو اراکین کی جانب سے شکیل خان کے حق میں آواز بلند کرنے پر کے پی کی صوبائی حکومت نالاں تھی اور اس نے اس حوالے سے عمران خان سے شکایت کی تھی۔

یاد رہے کہ شکیل خان کی برطرفی پر عاطف خان اور جنید اکبر ان کے حق میں بیان دیا تھا اور ان کی برطرفی سے اختلاف کیا تھا۔

عاطف خان یا جنید اکبر کے پاس کرپشن کے کوئی شواہد ہیں تو وہ کمیٹی کے سامنے پیش کریں، بیرسٹر سیف

قبل ازیں مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عاطف خان یا جنید اکبر کے پاس کرپشن کے کوئی شواہد ہیں تو وہ کمیٹی کے سامنے پیش کریں، کمیٹی نے رپورٹ دی کہ شکیل خان کرپشن میں ملوث پائے گئے، پارٹی میں کوئی گروہ بندی نہیں ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp