ٹاپ اینڈ ٹی20 سیریز: ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز نے پاکستان شاہینز کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنالی

اتوار 18 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ٹاپ اینڈ ٹی20 سیریز کے سیمی فائنل میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی ٹیم نے پاکستان شاہینز کو 30 رنز سے ہرا کر فائنل میں فائنل میں جگہ بنالی ہے۔

پاکستان شاہینز 198 رنز کے تعاقب میں 18.1 اوورز میں 167 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ عباس آفریدی 54 رنزکے ساتھ نمایاں رہے۔ عثمان خان 32، محمد حارث 19 اور عارف یعقوب نے 15 رنز اسکور کیے۔

ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کے لیام اسکاٹ نے 3، جارڈن بیکنگھم اور لائیڈ پوپ نے دو ،2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ جیک ونٹر نے 104 رنز کی اننگز کھیلی اور ہیری ماننٹی نے 54 رنز اسکور کیے۔ پاکستان شاہینزکے عباس آفریدی نے 3 اور فیصل اکرم نے 2 وکٹیں لیں۔

مزید پڑھیں:کرکٹ کے 150 برس مکمل ہونے کا یادگاری ٹیسٹ میچ کن ممالک کے مابین اور کہاں کھیلا جائے گا؟

یاد رہے کہ پاکستان شاہینز نے ٹاپ اینڈ ٹی20 سیریز میں اے سی ٹی کومیٹس کو 91 رنز سے شکست دیکر سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ ہفتے کے روز کھیلے گئے میچ میں پاکستان شاہینز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور 6 وکٹوں کے نقصان پر 202 رنز بنائے۔ جواب میں اے سی ٹی کومیٹس 16.1 اوورز میں111 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان شاہینز کی اننگز میں محمد عرفان خان نے جارحانہ 60 رنز اسکور کیے۔ اے سی ٹی کومیٹس کے بیٹرز پاکستانی اسپنرز کا مقابلہ کرنے سے قاصر رہے۔ عارف یعقوب نے17 رنز دے کر4 وکٹیں حاصل کیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp