کوئٹہ کے سپوت نے امریکا میں کراٹے کمبیٹ لیگ جیت لی ، وطن کا پرچم سر بلند

اتوار 2 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے شاہ زیب رند نے امریکا میں ہونے والی کراٹے کمبیٹ لیگ میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے پاکستان کا پرچم بلند کردیا۔

کراٹے کمبیٹ لیگ میں پہلے پاکستانی پرو فائیٹر شاہ زیب رند نے لائٹ ویٹ کیٹیگری میں اپنے مد مقابل  گبو ڈیاز کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دے دی۔

شاہ زیب رند کویہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ پہلے پاکستانی ہیں جنہوں نے امریکا میں کراٹے کمبیٹ لیگ میں حصہ لیا اور کامیابی حاصل کی۔

شاہ زیب رند نے ویڈیو پیغام میں اپنے اہل خانہ ، بلوچستان حکومت اور کوئٹہ کے عوام کا شکریہ ادا کیا ہے جن کی بدولت وہ اس مقام پر پہنچے۔


وزیراعلیٰ بلوچستان کی شاہ زیب رند کو کامیبابی پر مبارک باد

دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کراٹے کمبیٹ لیگ جیتنے پر شاہ زیب رند کو مبارکباد دیتے ہوئے مسرت کا اظہار کیا ہے۔

عبدالقدوس بزنجو کا کہنا تھا کہ شاہ زیب بلوچستان سے تعلق رکھنے والے وہ پہلے پاکستانی ہیں جنہوں نے اس لیگ میں حصہ لے کر فتح حاصل کی۔ان کی اس کامیابی سے ثابت ہوا کہ بلوچستان کے نوجوان باصلاحیت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شاہ زیب کی فتح پر پورے بلوچستان کو فخر ہے ان کا وطن واپسی پر پرتپاک استقبال کیا جائے گا۔حکومت کھیل اور کھلاڑیوں پر سرمایہ کاری کررہی ہے اور ہم بلوچستان میں نیشنل گیمز کا انعقاد کررہے ہیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ ہم کھیلوں کے میدان آباد کررہے ہیں کیوں کہ ایک صحت مند معاشرے کے لئے کھیلوں کی سرگرمیاں ناگزیر ہیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے مستقبل میں شاہ زیب رند کی مز ید کامیابیوں کے لیۓ نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp