پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج سُپر بلیو مون کا نظارہ کیا جائے گا

پیر 19 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ترجمان سپارکو کے مطابق سپر بلیو مون کا نظارہ آج دنیا بھر میں کیا جائے گا۔ پاکستان میں سپربلیو مون کا نظارہ 11بجکر 26منٹ پر کیاجاسکے گا۔ ماہرین فلکیات کے مطابق چاند زمین سے قریب ہونے کی وجہ سے بڑا اور روشن نظر آتا ہے۔

سپر مون اس وقت ہوتا ہے جب چاند کا مدار اسے زمین کے قریب لے آتا ہے، جس سے یہ معمول سے 14 فیصد بڑا اور 30 فیصد زیادہ روشن نظر آتا ہے۔

مزید پڑھیں:چین کو چاند پر زندگی کے آثار کیسے ملے؟

بلیو مون کی 2 قسمیں ہیں، ایک سیزنل بلیو مون جو ایک سیزن میں تیسرا پورا چاند ہے جس میں 4 پورے چاند ہوتے ہیں، اور ماہانہ بلیو مون جس سے مراد کیلنڈر مہینے میں دوسرا پورا چاند ہوتا ہے۔

آج نظر آنے والا چاند سیزنل بلیو مون ہوگا۔ یہ منظر اب دوبارہ 2037 میں دیکھا جا سکے گا۔ آج چاند زمین سے قریبا! 2 لاکھ 26 ہزار میل کی دوری پر ہوگا، یہ ایسا نظارہ ہوگا جو دیکھنے والوں کو اپنے سحر میں جکڑ لے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp