آل راؤنڈر عامر جمال ان فٹ، بنگلہ دیش کے خلاف سیریز سے باہر

پیر 19 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان ٹیم کے آل راؤنڈرعامرجمال کو ان فٹ ہونے کے باعث بنگلہ دیش کے خلاف سیریز سے باہر کردیا گیا، اور فٹنس کو مزید بہتر بنانے کے لیے نیشنل کرکٹ اکیڈمی واپس بھجوا دیا۔

بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے لیے عامر جمال کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا مگر ان کی شمولیت فٹنس سے مشروط تھی۔ تاہم، پاکستان کرکٹ بورڈ نے ان کو ٹیسٹ اسکواڈ ریلیز کرتے ہوئے فٹنس کے لیے نیشنل کرکٹ اکیڈمی بھیج دیا۔

مزید پڑھیں: قومی کرکٹر عامر جمال انگلش کاؤنٹی کھیلنے کے دوران انجری کا شکار

پی سی بی کا کہنا ہے کہ عامر جمال کو اب نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں فٹنس پر کام کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔ عامر جمال کمر کی تکلیف سے ری کور کررہے ہیں، عامر جمال کو کمر کی تکلیف کاؤنٹی کرکٹ کے دوران ہوئی تھی۔

گزشتہ مہینے قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عامر جمال انگلش کاؤنٹی میں واروکشائر کے لیے کھیلنے کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے۔ واروکشائرکاؤنٹی کی جانب سے بتایا گیا کہ عامر جمال کو کمر کی تکلیف ہوئی، عامر جمال بھرپور محنت کے باوجود بولنگ کرانے میں ناکام رہے ہیں، کیونکہ ان کو جسم میں تکلیف کا سامنا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: فاسٹ بولر عامر جمال نے کیا اہم منفرد کارنامہ سرانجام دیا ہے؟

واضح رہے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز 21 اگست سے شروع ہوگی، مہمان ٹیم اپنا پہلا ٹیسٹ میچ 21 اگست کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گی۔

دوسرا میچ 30اگست سے کھیلا جائے گا اور یہ دونوں میچز پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہی کھیلے جائیں گے۔ اس سے قبل دوسرا میچ کراچی کے نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جانا تھا لیکن اسٹیڈیم کی تعمیر نو کے باعث میچ راولپنڈی منتقل کردیا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

‘آپ بہت بہت پیارے ہیں’، لڑکی کا کمنٹ سن کر شاہد آفریدی شرما گئے

اسلام آباد میں سہ ملکی کرکٹ سیریز، شہر کے کن شاہراہوں پر ٹریفک میں خلل پڑسکتا ہے؟

اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس میں 1,700 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان کی فضائی پابندی سے ایئر انڈیا کو شدید نقصان، چین سے فضائی راستہ حاصل کرنے کی کوششیں

دنیا بھر میں سروس میں خرابی کیوں اور کیسے ہوئی؟ کلاؤڈ فلیئر نے وضاحت کردی

ویڈیو

مردوں کےعالمی دن پر خواتین کیا سوچتی ہیں، کیا کہتی ہیں؟

کوئٹہ کے مقبول ترین روایتی کلچوں کا سفر تندور کی دھیمی آنچ سے دلوں تک

27ویں ترمیم نے چیخیں نکلوا دیں، فیض حمید کیس میں بڑا کھڑاک

کالم / تجزیہ

پاک افغان تناؤ، جے شنکر کے بیان سے امید باندھیں؟

تحریک انصاف کو نارمل زندگی کی طرف کیسے لایا جائے؟

فواد چوہدری کی سیز فائر مہم اور اڈیالہ جیل کا بھڑکتا الاؤ