’اب میں فلمیں چھوڑنا چاہتا ہوں‘، اداکار عامر خان کیا ارادے رکھتے ہیں؟

پیر 19 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کافی عرصے سے فلموں سے دُور ہیں اور اپنی فلم لال سنگھ چڈھا کے فلاپ ہونے کے بعد انہوں نے فلموں سے بریک لینے کا اعلان کیا تھا۔ مگر اب حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں بالی ووڈ اسٹار عامر خان نے کہا ہے کہ وہ فلمیں چھوڑنا چاہتے ہیں۔

عامر خان نے بالی ووڈ اداکارہ ریا چکرورتی کے پوڈ کاسٹ ‘چیپٹر 2’ میں شرکت کی جس کے پرومو میں عامر خان کو ریا چکرورتی کے ساتھ کُھل کر گفتگو کرتے دکھایا گیا ہے۔

ریا چکرورتی نے کچھ عرصہ پہلے ہی پوڈ کاسٹ کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ ان کے پوڈ کاسٹ کی پہلی مہمان سشمیتا سین تھیں اور اب عامر خان ان کے پوڈ کاسٹ کے مہمان بن گئے ہیں۔ ریا چکرورتی نے اس پوڈ کاسٹ کا ٹریلر جاری کیا ہے جس میں عامر خان کیریئر سے بریک لینے کے بارے میں بات کرتے نظر آرہے ہیں۔

مزید پڑھیں: 6 سال سے ناکام فلمیں دینے کے بعد عامر خان نے نئی حکمت عملی بنالی

ریا چکرورتی نے دورانِ گفتگو عامر خان سے کہا کہ جب بھی آپ آئینے میں دیکھتے ہیں تو کیا آپ کو لگتا ہے کہ میں اچھا لگ رہا ہوں، یا میں اسٹار ہوں، یا میں عامر خان ہوں۔ اس پر اداکار نے جواب دیا کہ میں جادو پر یقین رکھتا ہوں کمال پر نہیں۔ مجھے فلموں سے دُور ہونا پڑے گا۔

عامر خان کی فملوں سے دُوری کی بات پر ریا چکرورتی نے کہا کہ نہیں، آپ جھوٹ بول رہے ہیں، جس پر عامر نے کہا کہ نہیں، وہ سچ کہہ رہے ہیں اور ریا نے جواب دیا کہ جھوٹ پکڑنے والا ٹیسٹ ہونا چاہیے۔

پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئےعامر خان نے ریتک روشن اور سلمان خان کو ہینڈسم قرار دیا، شاہ رخ خان کے لیے انہوں نے کہا ہے کہ وہ واقعی بہت ہینڈسم ہیں۔ جب ریا نے ان سے کہا کہ وہ بھی بہت ہینڈسم ہیں اور پہلی بار پورا ملک ان سے اس بات پر متفق ہوگا تو اس کے جواب میں اداکار نے کہا کہ لوگ میرے کپڑوں کا مذاق اڑاتے ہیں، جس پر اداکارہ نے کہا کہ میں نے کبھی نہیں کہا کہ آپ اسٹائلش ہیں۔ یہ سن کر عامر خان زور سے ہنس پڑے۔

مزید پڑھیں: ’اتنا سناٹا کیوں ہے مہاراج‘، عامر خان کے بیٹے جنید کی پہلی فلم کی ریلیز پر پراسرار خاموشی

اس پوڈ کاسٹ کے ٹریلر کو جاری کرتے ہوئے ریا چکرورتی نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر لکھا کہ وہ ایک سچے اسٹار اور سچے دوست کا استقبال کرتے ہوئے بہت پُرجوش ہیں۔

واضح رہے کہ عامر خان 2022 میں فلم لال سنگھ چڈھا میں آخری بار اداکاری کرتے نظر آئے تھے۔ یہ فلم باکس آفس پر ناکامی سے دوچار ہوئی تھی۔ اس فلم کے فلاپ ہونے کے بعد عامر خان نے فلموں سے بریک لینا ہی مناسب سمجھا۔ انہوں نے گزشتہ 2 سالوں سے بطور مرکزی اداکار کوئی فلم ریلیز نہیں کی۔

مزید پڑھیں: کرن راؤ نے بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان سے طلاق کیوں لی؟

اس کے علاوہ عامر خان کی فلم ٹھگز آف ہندوستان سال 2018 میں ریلیز ہوئی تھی جو کہ بہت زیادہ بجٹ پر بنائی گئی لیکن یہ فلم بھی ناظرین کو متاثر کرنے میں ناکام رہی۔ اس فلم میں عامر خان کے ساتھ امیتابھ بچن، کترینہ کیف، فاطمہ ثنا شیخ، محمد ذیشان ایوب، رونیت رائے اور لائیڈ اوون نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔

اداکار عامر خان نے حال ہی میں اپنی آنے والی فلم ’ستارے زمین پر‘ کی شوٹنگ مکمل کی ہے۔ سماجی مسئلے پر عامر خان کی اس فلم میں ان کے ہمراہ اداکارہ جینیلیا ڈی سوزا بھی نظر آئیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیپلز پارٹی کا 40 برس بعد مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان، بلاول بھٹو کے لیے یہ سیاسی امتحان کتنا اہم؟

ایرانی حکومت ہوش مندی سے کام لے ورنہ پورا خطہ پہلے سے زیادہ امریکی گرفت میں چلا جائےگا، منصور جعفر

پاکستان اور کشمیر کو دنیا کی کوئی طاقت الگ نہیں کر سکتی، فرزانہ یعقوب

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

رائٹرز کی مالک کمپنی نے عالمی پرنٹ کاروبار کے 51 فیصد حصص 50 کروڑ ڈالر میں فروخت کردیے

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!