دیا میر بھاشا ڈیم منصوبے سے وابستہ 5 مزدور حادثے میں ہلاک

پیر 19 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دیامیر سے متصل علاقہ تھور منار کے مقام پر بھاشا ڈیم پر کام کرنے والے مزدوروں کی گاڑی حادثے کی شکار ہو کر کھائی میں جاگری جس میں سوار 5 شہری جاں بحق جبکہ 3 شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:راولپنڈی سے گلگت جانے والی گاڑی دریا میں جاگری، ڈوبنے والوں کی تلاش جاری

دیامر پولیس کے مطابق اس افسوسناک حادثے میں 5 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوئے ہیں، حادثہ سے دوچار ہونیوالی گاڑی میں تمام مزدور سوار تھے، زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق جائے حادثہ کی جانب ریسکیو 1122 کی 3 گاڑیاں روانہ کردی گئی تھی جنہوں نے گہری کھائی سے نہ صرف لاشوں اور زخمیوں کو ریسکیو کیا بلکہ مقامی رضاکاروں کی مدد سے گاڑی کا ملبہ بھی گہری کھائی سے برآمد کیا ہے۔

مزید پڑھیں:شاہراہ قراقرم پر ٹریفک حادثہ، 25 افراد جاں بحق

 

پولیس حکام کے مطابق دیامیر حادثے کا شکار ہونیوالی مزدا گاڑی میں کل 8 مزدور سوار تھے، جو دیامر بھاشا ڈیم پر مزدوری کرنے جارہے تھے کہ ان کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس میں 5  مزدور موقع پر ہی دم توڑ گئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پشاور میں ہسپانوی ثقافتی رقص کے جلوے

افغانستان نے حملہ کیا تو پی ٹی آئی پاکستان کے ساتھ کھڑی ہوگی، بیرسٹر گوہر

امریکا، برطانیہ، جرمنی اور عرب ممالک پر غزہ کی نسل کشی میں شراکت داری کا الزام

روس نے نیوکلیئر ہتھیار سے لیس سپر تارپیڈو کا کامیاب تجربہ کرلیا

کے پی میں گورنر راج کا معاملہ زیرغور نہیں، عمران خان میثاق استحکام پاکستان کی طرف آئیں، رانا ثنااللہ

ویڈیو

پشاور میں ہسپانوی ثقافتی رقص کے جلوے

پاک افغان مذاکرات ناکام، خواجہ آصف نے طالبان کو وارننگ دے دی

بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کے بڑھتے مسائل، پاکستان کو کتنے ارب ڈالر کا نقصان ہورہا ہے؟

کالم / تجزیہ

اگر  خوبرو ’دیئیلا‘ پاکستان میں آ جائے تو؟

کیا افغانستان دوست ہے؟

پاک افغان مذاکرات کی ناکامی، افغان طالبان کو فیل کرے گی