پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف اداکارہ روبینہ اشرف کا کہنا ہے کہ وہ اداکاری سے جو پیسے کماتی ہیں اس کا 50 فیصد خرچ کرکے باقی رقم سنبھال کر رکھتی ہیں اور پیسوں کو کہاں خرچ کرنا ہے اسے مینج کرنا جانتی ہیں۔
اداکارہ نے جیو ٹی وی کے پروگرام ہنسنا منع ہے میں شرکت کی اور بتایا کہ اگر پیسوں کو مینج کرنا آجائے تو اس سے بہت فائدہ ہوتا ہے اور اس کا نقصان کوئی نہیں ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ کمائی کا 25 فیصد ہی خرچ کرنا چاہتی ہیں مگر تقریباً 50 فیصد خرچ ہوجاتا ہے۔ اداکارہ نے بتایا کہ انہیں پہلا چیک 3 ہزار روپے کا ملا تھا۔
مزید پڑھیں: ہدایت کار سید نور نے اداکارہ صائمہ کے ساتھ زیادہ فلمیں بنائیں تو دوسری اداکاراؤں کا ردعمل کیا تھا؟
روبینہ اشرف نے اپنی خوبصورتی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں اچھا نظر آنے کے لیے محنت کرنی پڑتی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے اداکارہ بشریٰ انصاری کا ایک واقعہ سناتے ہوئے کہا کہ ان کے ایک پرستار نے ان سے کہا کہ ٹی وی میں تو آپ بہت اچھی آتی ہیں ابھی کیا ہوگیا ہے تو جواباً بشریٰ انصاری نے کہا کہ ناک تو آپ کی بھی پکوڑے جیسی ہے لیکن میں نے آپ کو کچھ نہیں کہا۔
شادی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ شادی پسند کی کرنی چاہیے اور اگر والدین بھی شادی کروا رہے ہیں تو پسند کا خیال رکھنا چاہیے اور میاں بیوی کو مل کر گھر کی ذمہ داری ادا کرنی چاہیے۔
مزید پڑھیں: اداکارہ نمرہ خان کے مبینہ اغوا کا معاملہ، پولیس کا موقف سامنے آگیا
اگر اداکاری چھوڑ کر کوئی اور شعبہ اپنانا پڑے تو کون سا شعبہ اپنائیں گی؟ اس سوال کے جواب میں اداکارہ روبینہ اشرف کا کہنا تھا کہ وہ پولیس فورس جوائن کریں گی۔ انہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ پولیس میں جانے کے بعد وہ رشوت بھی لیں گی۔