پاکستان فلم انڈسٹری کے ممتاز ہدایت کار سید نور نے کہا ہے کہ اداکارہ صائمہ کے ساتھ زیادہ فلمیں بنانے پر کئی اداکارائیں مجھ سے ناراض ہوگئی تھیں، اور اس بات کا سب سے زیادہ گلہ اداکارہ ریشم کی طرف سے کیا جاتا ہے۔
حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ہدایت کار سید نور نے اداکارہ ریشم کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ وہ ایک ذہین اداکارہ ہیں، انہیں میں نے ہی فلم انڈسٹری میں متعارف کروایا مگر معلوم نہیں وہ مجھے اپنا استاد کیوں نہیں مانتی۔
یہ بھی پڑھیں دوسری شادی کے خواہشمند مردوں کو کیا کرنا چاہیے؟ فلم ساز سید نور نے مشورہ دیدیا
انہوں نے کہاکہ اداکارہ اپنے استادوں میں ایوب خاور سمیت دیگر کا نام لیتی ہیں مگر پتہ نہیں مجھے استاد کیوں نہیں مانتی۔ ’بہر حال مجھے اس کا کوئی دکھ نہیں، مجھے اداکارہ کو فلم انڈسٹری میں متعارف کرانے کی خوشی ہے‘۔
سید نور نے کہاکہ میرے پاس اس وقت ریشم کے لیے کوئی کردار نہیں ہے۔ معلوم نہیں کہ وہ اس وقت کام کیوں نہیں کررہی، یا لوگ انہیں کاسٹ کیوں نہیں کرتے۔
یہ بھی پڑھیں ٹک ٹاکر جنت مرزا بطور فلمی اداکارہ کیوں ناکام رہی؟ سید نور کا انکشاف
انہوں نے مزید کہاکہ میرے پاس جب بھی ریشم کے لیے کوئی کردار ہوا تو انہیں ضرور دوں گا۔