اداکارہ نمرہ خان کی مبینہ اغوا کی فوٹیج گزشتہ روز وائرل ہوئی جس میں اداکارہ نمرہ کو سڑک کنارے کھڑے دیکھا گیا، واقعہ 11 اگست کو رات 7بجکر 21منٹ پر پیش آیا، جس پر اب پولیس کا موقف بھی سامنے آگیا ہے۔
ویڈیو میں اداکار نمرہ کے قریب ایک موٹرسائیکل کو رکتے دیکھا گیا، اداکارہ نمرہ موٹرسائیکل سوار کو دیکھ کر سڑک کی طرف جاتی ہے۔ اداکارہ نمرہ کے اشارے پر سڑک پر ایک گاڑی کو رکتے دیکھا گیا جس کے بعد موٹرسائیکل سوار شخص گاڑی کو دیکھ کر فوراً بھاگ جاتا ہے۔
مزید پڑھیں: اداکارہ نمرہ خان نے اپنے اغوا کی کوشش ناکام بنادی
ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق واقعے کی تفتیش جاری ہے، اداکارہ نمرہ کا ابتدائی بیان لے لیا گیا ہے، مقدمہ درج کیا جائے گا اور واقعہ کا ہر پہلو سے جائزہ لیا جائے گا۔
پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی کی مدد سے امید ہے ملزم تک پہنچ جائیں اس واقعے کے حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔