فلمنگ ایپ نیٹ فلکس نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ وہ فلموں کی تعداد سے زیادہ ان کے معیار پر توجہ مرکوز کرے گا جبکہ کئی سینئر ارکان کو بھی نوکری سے برخاست کرے گا۔
بلومبرگ کی رپوٹ کے مطابق ویڈیو اسٹریمنگ ایپ نے اپنی فلموں کی تعداد اور ان کے معیار کی دوبارہ تنظیم نو کا فیصلہ کیا ہے۔
نیٹ فلکس اس وقت ہالی ووڈ میں کس بھی دوسری کمپنی کے مقابلے میں زیادہ فیچر فلمیں تیار کر رہا ہے اور پچھلے دو سالوں سے ہفتے میں کم از کم ایک فلم ریلیز کر رہا ہے۔
تنظیم نو کرنے کا مطلب یہ ہو گا کہ نیٹ فلکس کے 30 ملین ڈالر یا اس سے کم کی چھوٹے بجٹ والی فلم ڈویژن کو درمیانی بجٹ والی ٹیم کے ساتھ ملایا جائے گا جو $30 ملین سے $80 ملین کے درمیان لاگت والی فلمیں تیار کرتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق نیٹ فلکس کے اس فیصلے سے کمپنی میں کچھ بڑے عہدے متاثر ہوئے ہیں۔ لیزا نیشیمورا جنہوں نے نیٹ فلکس میں 15 سال سے زائد عرصے تک کام کیا جبکہ فلم گروپ کے نائب صدر ایان بریک بھی ایک دہائی سے زائد عرصے کے بعد علیحدگی اختیار کر رہے ہیں۔
دوسری جانب نیٹ فلکس فلم کے سربراہ سکاٹ سٹوبر نے کہا ہے کہ فلموں کی تعداد میں کمی کا اقدام اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ نیٹ فلکس کی فلمیں مزید بہتر عنوان اور اعلیٰ معیار کی ہوں۔