نور بخاری نے اللہ سے لو لگانے کا فیصلہ کس بات پر کیا؟

پیر 19 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نور بخاری ایک مشہور پاکستانی سابق اداکارہ اور ماڈل ہیں جنہوں نے اپنے شوبز کیرئیر کا آغاز نوعمری میں ہی فلموں سے کردیا تھا۔

نور کی قابل ذکر فلموں میں مجھے چاند چاہیے، گھر کب آؤگے، اف یہ لڑکیاں، میں نور کا پرستار ہوں اور دیگر شامل تھیں۔ اداکاری کے علاوہ انہوں نے فلم ڈائریکشن میں بھی قدم رکھا اور میوزک ویڈیوز اور ٹیلی ویژن اشتہارات میں بھی کام کیا۔

ان کی زندگی کے سفر کا بہترین حصہ ان کی روحانی بیداری بتائی جاتی ہے۔ انہوں نے اسلام کے لیے شوبز چھوڑ دیا اور اب عملی زندگی گزار رہی ہیں۔

حال ہی میں سابق اداکارہ ایک پوڈ کاسٹ میں نظر آئیں جہاں انہوں نے اپنے روحانی سفر اور مذہبی تبدیلی کے بارے میں بات کی۔

نور نے کہا کہ ’ کسی بات نے میرا دل اس بری طرح توڑ دیا کہ پھر میں نے اللہ کی طرف رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا‘۔

یہ بھی پڑھیں: نور بخاری نے اپنی شادیوں کی تعداد کا انکشاف کردیا

انہوں نے کہا کہ میں کسی سے ملی اور دل ٹوٹ گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹھیک ہے آپ کو اللہ کے قریب ہونے کے لیے صرف ایک وجہ کی ضرورت ہوتی ہے، اس وقت میں نے سوچا کہ میں اپنے گھر والوں، دوستوں اور رفیق حیات سمیت سب کو خوش کرچکی ہوں اور سب کی خدمت کی اور اب اللہ کو راضی کیا جائے‘۔

نور نے کہا کہ پھر میں نے ہر جگہ اللہ کو تلاش کیا، مجالس اور روحانی شخصیات کے پاس جانے لگی اور پھر ڈاکٹر جاوید کے پاس گئی اور کہا کہ مجھے اللہ چاہیے جس پر انہوں نے مجھ سے کہا کہ کیا آپ کو یقین ہے؟ نور نے مزید کہا کہ اور پھر میرا مذہبی سفر شروع ہوا۔

مزید پڑھیے: سابق فلم اسٹار نور کی سیاست میں انٹری

انہوں نے کہا کہ اللہ سراپا محبت ہے اور وہ چاہتا ہے کہ ہم اس کی پیروی کریں اور اس سے جڑنا ایک خوبصورت احساس ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں قرآن پڑھتی ہوں، یہ آپ کو پرسکون بناتا ہے اور آزادی دلاتا ہے اور سب سے اچھی چیز تب ہوتی ہے جب اللہ آپ کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور اہل بیت کی محبت سے نوازتا ہے جو اللہ کی محبت کی برکت ہے۔

نور کا مزید کہنا تھا کہ ان کے لیے اس راستے پر چلنا مشکل تھا جو انہوں نے چنا کیونکہ ان کے گھر والے چاہتے تھے کہ وہ اس راستے کو چھوڑ دیں لیکن وہ ثابت قدم رہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp