’انہیں ذہنی طور پر معذور قرار دے کر بچالیا جائے گا‘، کراچی حادثے میں ملوث خاتون سے متعلق لوگ کیا کہتے ہیں؟

منگل 20 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 کراچی میں گزشتہ روز کارساز روڈ پر تیز رفتار گاڑی راہ گیروں پر چڑھ دوڑی جس سے 2 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ خوفناک حادثے میں خاتون ڈرائیور نے پہلے 2 موٹر سائیکلوں کو بُری طرح روندا پھر ایک گاڑی کو بھی ٹکر مار دی۔

پولیس نے موقعے پر پہنچ کر لینڈ کروزر چلانے والی خاتون نتاشا کو حراست میں لے لیا۔ عینی شاہدین کے مطابق گاڑی چلانے والی خاتون اپنے حواس میں نہیں تھی۔ حادثے کے بعد ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو صارفین کی جانب سے خاتون اور ملک کے نظام پر خوب تنقید کی گئی۔

صنم جمالی نامی صارف نے تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ فکر نہ کریں لینڈ کروزر میں بندے مارنا تو پاکستان میں ثواب کا کام ہے کل تک یہ خاتون گھر چلی جائے گی۔

ثقلین شریف نامی صارف نے نظامِ انصاف پر سوالیہ نشان اٹھاتے ہوئے کہا کہ اب اس خاتون کو ذہنی طور پر معذور قرار دے کر بچا لیا جائے گا۔

لائبہ چوہدری لکھتی ہیں کہ اگر یہ خاتون واقعی نشے کی حالت میں گاڑی چلا رہی تھیں تو اسے سخت ترین سزا دی جائے۔

سوشل میڈیا انفلوئنسر اور سابقہ گلوکارہ رابی پیرزادہ نے کہا کہ وہ یقین سے کہہ سکتی ہیں اس عورت کو سزا نہیں ملے گی۔ خاتون کا وکیل اور ہماری عدالتیں اسے ملک سے باہر بھیج دیں گی۔

تنویر اعوان نے لکھا کہ یہ خاتون کسی صنعتکار کی بیوی ہیں جنہوں نے مبینہ طور پر شراب کے نشے میں دھت ہوکر کراچی یونیورسٹی کی طالبہ آمنہ عارف اور اس کے والد پر گاڑی چڑھادی جو موقع پر ہی چل بسے اور مبینہ طور پر 3 دیگر افراد بھی اس میں جاں بحق ہوئے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اب یہ خاتون پولیس کے اے سی روم میں بیٹھی ہیں کیونکہ ان کے شوہر کے پاس پیسہ ہے اور اگر اس کی جگہ کوئی غریب ہوتا تو ابھی لاک اپ میں ہوتا لیکن بدقسمتی سے ہمارے ملک میں طاقتور اور عام آدمی کے لیے الگ الگ قانون ہے اس لیے تلخ حقیقت یہی ہے کہ ہم روئیں، پٹیں یا چیخیں یہ خاتون کچھ عرصے بعد وکٹری کا نشان بناتے ہوئے رہا ہوجائیں گی۔

پولیس ذرائع کے مطابق حادثے کا سبب بننے والی خاتون نتاشا معروف کاروباری شخصیت دانش اقبال کی اہلیہ ہیں اور حادثے کے وقت خاتون کے ساتھ اس کا شوہر بھی موجود تھا۔ ایکسائز کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی BY 003 گل احمد کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ٹی آئی کے اسلام آباد مارچ سے قبل علی امین گنڈاپور بیمار پڑ گئے، ڈاکٹروں کا مکمل آرام کا مشورہ

وزیراعظم شہباز شریف کی بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں ہر ممکن امداد یقینی بنانے کی ہدایت

خیبر پختونخوا کے 97 ارب روپے کے شہری منصوبے میں 32 ارب کی مبینہ بے ضابطگیاں، نیب تحقیقات تیز

آئندہ ایک ہفتے کے دوران 4 لانگ مارچ :  جڑواں شہروں کی سیکیورٹی سخت، تعلیمی ادارے و مارکٹیں بند رکھنے کا فیصلہ

بھارت میں پاکستان کا خوف برقرار، کٹھوعہ میں ٹرک ڈرائیور مبینہ جاسوسی کے الزام میں گرفتار

ویڈیو

پاکستانی قوم سعودی عرب کے ساتھ کھڑی ہے، شرکا تحفظ حرمین شریفین کانفرنس

’میری بیٹی زندہ اور گھر میں موجود ہے‘، پمز آتشزدگی میں بچ جانے والی نومولود کے والد نے انتقال کی تردید کردی

ہنر سیکھنے کا سفر، بلوچستان کی خواتین مفت بیوٹیشن کورس کے لیے اسلام آباد پہنچ گئیں

کالم / تجزیہ

قاتل لکھاری

سیاست عوام کے لیے کیوں نہیں؟

آپ کا سب سے بڑا مخالف آپ خود ہیں