عمران خان کی جیل میں کن لذیذ کھانوں سے تواضع کی جارہی ہے؟

منگل 20 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان جیل میں لذیذ اور من پسند خوراک استعمال کررہے ہیں، ان کی تواضع دیسی انڈوں کے آملیٹ اور تخمِ ملنگا، گوند کتیرا ملا کر چقندر کا جوس کے ساتھ کی جارہی ہے۔

جنگ نیوز کی رپورٹ کے مطابق عمران خان کو اڈیالہ جیل میں ان کی مرضی کی خوراک دی جارہی ہے، ان کی من پسند چیزیں ہی ان کو جیل کے کھانوں میں دستیاب ہیں۔

مزید پڑھیں: عمران خان کو جیل میں کیا سہولیات میسر ہیں؟

عمران خان کو حسب فرمائش 3 وقت کا کھانا دیا جارہا ہے، ان کے لیے جیل میں 2 مشقتی رکھے گئے ہیں جو کھانا پکانے میں ماہر ہیں، اور عمران خان کی فرمائش اور ان کی پسند کے مطابق کھانا تیار کرتے ہیں۔

گزشتہ روز بھی عمران خان نے اپنا من پسند ناشتہ کیا، جس میں دیسی انڈوں کا آملیٹ، تخمِ ملنگا اور گوند کتیرا ملا کر چقندر کا جوس شامل تھا۔

واضح رہے عمران خان ہمیشہ اپنی خوراک کا بہت خیال رکھتے ہیں، جیسے کہ ان کے قریبی لوگوں کا کہنا ہے کہ ان کو کھانے میں دیسی مرغ اور بکرا پسند ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بشریٰ بی بی نے عمران خان کے لیے جیل میں گھر کے کھانے اور بی کلاس کا مطالبہ کردیا

دوسری جانب یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ جب سے وہ جیل میں بند ہیں انہوں نے کھانے کے حوالے سے ہی اپنی شکایات درج کرائی ہیں، اور ان کی جانب سے اپنی پسند کا کھانا کھانے کے لیے علیحدہ سے جیل میں پیسے بھی جمع کرائے جاتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جنگ کے بعد پہلی بار امریکی جنگی جہاز آبنائے ہرمز میں داخل

لیجنڈری گلوکارہ آشا بھوسلے دل کا دورہ پڑنے کے باعث اسپتال منتقل، حالت تشویشناک

شاہد آفریدی نے اسلام آباد مذاکرات کو خطے میں امن کے لیے خوش آئند قرار دے دیا

واٹس ایپ کا نیا فیچر: اب نامعلوم نمبرز کے اسٹیٹس بھی دیکھنا ممکن

بین الاقوامی پرواز میں بچے کی پیدائش، شہریت اور قانونی شناخت پر نئی بحث کا آغاز

ویڈیو

امریکا اور ایران ایک میز پر، آگے کیا ہونے جا رہا ہے؟

عرب میڈیا سے تعلق رکھنے والی صحافی پاکستانیوں سے متاثر، امریکا ایران مذاکرات میں پاکستان کی ثالثی اہم قرار دیدی

ایران، امریکا کو ایک جگہ بٹھانا بڑی کامیابی ہے، پاکستان دنیا کو کشیدگی سے بچانے کی راہ پر گامزن ہے، جرمن صحافی اسٹیفن شوارزکوف

کالم / تجزیہ

معرکۂ امن، اسلام آباد کی دہلیز پر بدلتی دنیا

وہیل چیئر پر دنیا کی سیاحت کرنے والی مہم جُو خواتین

اسلام آباد میں آخری اوور