ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ میں پوزیشن بہتر کرنے کے لیے ہوم میچز جیتنا ہوں گے، شان مسعود

منگل 20 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کھیلنے کے لیے ہمیں اپنے ہوم میچز جیتنے ہوں گے، ہمیں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں اپنی پوزیشن کو دیکھنا ہے۔ ڈریسنگ روم کا ماحول بہترین ہوگا تو میدان میں بھی کارکردگی بہتر ہوگی۔

راولپنڈی میں پاکستان ریڈ بال کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے بنگلہ دیش  کرکٹ ٹیم کے کپتان نجم الحسن شانتو کے ہمرا نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بطور ٹیم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنا چاہتے ہیں، پاکستان کے پاس بہترین فاسٹ بولرز ہیں۔ ہماری توجہ میچ میں 20 وکٹیں حاصل کرنے پر ہے۔

مزید پڑھیں: بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان، کون اِن اور کون آؤٹ؟

شان مسعود نے کہا کہ شاہین اور نسیم کے ساتھ محمد علی بہتر کارکردگی دکھا سکتے ہیں، صائم ایوب نے اپنی آخری اننگز میں اچھی جھلک دکھائی تھی۔ اچھی کرکٹ کھیل کر ہماری ٹیم کے ساتھ شائقین بھی لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔

’ہمیں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں اپنی پوزیشن کو دیکھنا ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کے پاس چند کھلاڑی ہیں جو میچ میں دلچسپی پیدا کرسکتے ہیں، ڈریسنگ روم کا ماحول بہترین ہوگا تو میدان میں اچھی کارکردگی دکھا سکیں گے۔ ہماری کوشش یہی ہے کہ ڈریسنگ روم کا ماحول زبردست ہو۔

دوسری جانب بنگلہ دیشی کپتان نجم الحسن شانتو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے خلاف بنگلہ دیش کی اچھی سیریز رہی، پاکستان کے خلاف بھی اچھی سیریز ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور بنگلہ دیش کا دوسرا ٹیسٹ میچ کراچی سے راولپنڈی کیوں منتقل کیا گیا

نجم الحسن نے کہا کہ بنگلہ دیش کے اسکواڈ میں توازن ہے، راولپنڈی ٹیسٹ کے لیے ٹاس بہت اہم کردار ادا کرے گا، پاکستان کے خلاف سیریز میں کوئی پریشر نہیں، اچھی کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp