کراچی: پھسل کر گرنے سے ڈمپر کی زد میں آکر خاتون اسکوٹی سوار جاں بحق

منگل 20 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی میں گلستان جوہر کے علاقے میں ایک ٹریفک حادثے میں اسکوٹی سوار خاتون جاں بحق ہوگئیں۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی کی کارساز روڈ پر تیز رفتار گاڑی سے جاں بحق باپ بیٹی کون تھے؟

پولیس کے مطابق متوفیہ اسکوٹی پر جارہی تھیں کہ سڑک پر بارش کے پانی سے اسکوٹی پھسل کر گرگئی اور پیچھے سے آنے والے ڈمپر نے خاتون کو کچل دیا۔

ڈمپر ڈرائیور موقعے سے فرار ہوگیا جبکہ پولیس نے ڈمپر کو اپنی تحویل میں لے لیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ایک خاتون کار سوار نے کارساز روڈ پر اپنی گاڑی اندھا دھند چلاتے ہوئے ایک گھر کے 2 چراغ گل کردیے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل سوار 60 سالہ عمران عارف اپنی 26 سالہ بیٹی اور ایم بی کی طالبہ آمنہ کو اس کے آفس سے گھر لے کر جارہے تھے کہ ایک تیز رفتار کار نے انہیں کچل دیا۔

مزید پڑھیے: کارساز ٹریفک حادثہ: وکیل نے ملزمہ کو نفسیاتی مریض قرار دیدیا

کار سوار خاتون ڈرائیور نتاشا دانش نے موٹر سائیکلوں کو ٹکر مارنے کے بعد ممکنہ طور پر فرار ہونے کی کوشش میں رفتار مزید بڑھادی تھی جس کے باعث ایک اور کار بھی زور دار ٹکر لگ کر تباہ ہوگئی اور خود ان کی کار بھی الٹ گئی۔

اس موقعے پر مشتعل افراد نے اُس کا گھیراؤ کرنا چاہا لیکن پولیس اور رینجرز نے خاتون کو حراست میں لے کر بہادرآباد تھانے منتقل کردیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp