راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 9 مئی کے 12 مقدمات سے ڈسچارج کردیا۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے بشریٰ بی بی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی۔
یہ بھی پڑھیں احتساب عدالت کا بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم
دوران سماعت 9 مئی مقدمات کے تفتیشی افسران عدالت میں پیش ہوئے، جبکہ بشریٰ بی بی کی طرف سے بیرسٹر سلمان صفدر نے دلائل دیے۔
پولیس نے راولپنڈی میں 9 مئی کے واقعات پر بشریٰ بی بی کو 12 مقدمات میں نامزد کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں خاور مانیکا نے عدت نکاح کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت چیلنج کردی
واضح رہے کہ بشریٰ بی بی اس وقت اڈیالہ جیل میں قید ہیں، اور ان کے خلاف مختلف کیسز چل رہے ہیں، جبکہ عمران خان بھی اڈیالہ جیل میں ہی قید کاٹ رہے ہیں۔