پاکستان اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں میں مشتمل سیریز کا پہلا میچ بدھ سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہو رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان-بنگلہ دیش ٹیسٹ سیریز: ٹرافی کی رونمائی منفرد انداز میں
پاکستان نے اب تک چیمپئن شپ میں 2 سیریز کھیلی ہیں جن میں سے سری لنکا کے خلاف اس نے 0-2 سے کامیابی حاصل کی جبکہ آسٹریلیا کے خلاف اسے 0-3 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
قومی کرکٹ ٹیم رواں سیزن میں ہوم ٹیسٹ سیریز کا آغاز بنگلہ دیش سے کر رہی ہے جس کے بعد انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں بھی پاکستان کا دورہ کریں گی۔
پاکستان ٹیم
پاکستان کی پلیئنگ الیون میں شان مسعود (کپتان )، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، سعود شکیل (نائب کپتان)، عبداللہ شفیق، بابر اعظم، خرم شہزاد، محمد علی، ،نسیم شاہ ، صائم ایوب ، سلمان علی آغا اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔
یہ شان مسعود کا بطور کپتان ہوم سر زمین پر پہلا ٹیسٹ میچ ہو گا۔ وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ آل راؤنڈر سلمان آغا واحد اسپنر ہوں گے۔
پاکستان اس وقت آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں چھٹے نمبر پر ہے۔
قومی کرکٹ اسکواڈ میں ایک مضبوط بولنگ اٹیک ہوگا جس میں 4 فاسٹ بولرز کو شامل کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیے: کرکٹ کے 150 برس مکمل ہونے کا یادگاری ٹیسٹ میچ کن ممالک کے مابین اور کہاں کھیلا جائے گا؟
ٹیم کے فاسٹ بولنگ اٹیک کی قیادت شاہین شاہ آفریدی کریں گے جبکہ محمد علی، نسیم شاہ اور ابھرتے ہوئے اسٹار خرم شہزاد فاسٹ بولر ہوں گے۔ حارث رؤف پہلے ٹیسٹ میچ میں ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔
قومی کرکٹ ٹیم رواں سیزن میں کتنے ٹیسٹ کھیلے گی؟
قومی ٹیم اس سیزن میں 9 ٹیسٹ میچ کھیلے گی جو 99-1998 کے بعد سے پاکستان کا مصروف ترین ٹیسٹ سیزن ہوگا۔
ہوم ٹیسٹ کتنے ہوں گے؟
پاکستان 7 ٹیسٹ میچ ہوم گراؤنڈ پر کھیلے گا جن میں بنگلہ دیش کے خلاف 2 میچز، اکتوبر میں انگلینڈ کے خلاف 3 اور آئندہ سال جنوری میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 2 ٹیسٹ شامل ہوں گے۔
قومی ٹیم 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز دسمبر و جنوری میں جنوبی افریقہ کے خلاف اس کی سر زمین پر کھیلے گی۔
مزید پڑھیں: 2028 کے لاس اینجلس اولمپکس میں کرکٹ سمیت 5 نئے کھیل شامل
پاکستان کے ریڈ بال ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کی رواں سال تقرری کے بعد یہ پہلی بین الاقوامی اسائنمنٹ ہے۔
پی سی بی نے شائقین کی سہولت کے لیے ٹکٹس کی قیمتیں انتہائی معمولی رکھی ہیں جو PCB.tcs.com.pk پر آن لائن دستیاب ہیں۔
پاکستان کے ہوم انٹرنیشنل سیزن کا شیڈول (2024-25):
پاکستان میں بنگلہ دیش:
21-25 اگست: پہلا ٹیسٹ، راولپنڈی
30 اگست تا 3 ستمبر: دوسرا ٹیسٹ، کراچی
پاکستان میں انگلینڈ:
7-11 اکتوبر: پہلا ٹیسٹ، ملتان
15-19 اکتوبر: دوسرا ٹیسٹ، کراچی
24-28 اکتوبر: تیسرا ٹیسٹ، راولپنڈی
پاکستان میں ویسٹ انڈیز:
جنوری 16-20: پہلا ٹیسٹ، کراچی
24-28 جنوری: دوسرا ٹیسٹ، ملتان
سہ ملکی ون ڈے سیریز (تمام میچز ملتان میں ہوں گے)
8 فروری: پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ
10 فروری: نیوزی لینڈ بمقابلہ جنوبی افریقہ
12 فروری: پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ
14 فروری: فائنل
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی (آئی سی سی کے ذریعے شیڈول کا اعلان کیا جائے گا(
19 فروری سے 9 مارچ تک
پاکستان کے بیرون ملک بین الاقوامی میچوں کا شیڈول (2024-25):
آسٹریلیا میں پاکستان:
4 نومبر: پہلا ون ڈے، میلبورن
8 نومبر: دوسرا ون ڈے، ایڈیلیڈ
10 نومبر: تیسرا ون ڈے، پرتھ
14 نومبر: پہلا T20 انٹرنیشنل، برسبین
16 نومبر: دوسرا T20 انٹرنیشنل، سڈنی
18 نومبر: تیسرا T20 انٹرنیشنل، ہوبارٹ
زمبابوے میں پاکستان:
24 نومبر: پہلا ون ڈے، بلاوایو
26 نومبر: دوسرا ون ڈے، بلاوایو
28 نومبر: تیسرا ون ڈے، بلاوایو
1 دسمبر: پہلا T20 انٹرنیشنل، بلاوایو
3 دسمبر: دوسرا T20 انٹرنیشنل، بلاوایو
5 دسمبر: تیسرا T20 انٹرنیشنل، بلاوایو
جنوبی افریقہ میں پاکستان:
10 دسمبر: پہلا T20 انٹرنیشنل، ڈربن
13 دسمبر: دوسرا T20 انٹرنیشنل، سنچورین
14 دسمبر: تیسرا T20 انٹرنیشنل، جوہانسبرگ
17 دسمبر: پہلا ون ڈے، پارل
19 دسمبر: دوسرا ون ڈے، کیپ ٹاؤن
22 دسمبر: تیسرا ون ڈے، جوہانسبرگ
26-30 دسمبر: پہلا ٹیسٹ، سنچورین
3-7 جنوری: دوسرا ٹیسٹ، کیپ ٹاؤن