فیض حمید کی آرمی چیف بننے کے لیے لابنگ، رانا ثنااللہ نے خواجہ آصف کے دعوؤں کی تردید کردی

منگل 20 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے وزیر دفاع خواجہ آصف کے دعوؤں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا نہیں خیال فیض حمید آرمی چیف تعیناتی کے لیے ن لیگ کی قیادت سے ملے ہوں یا رابطہ کیا ہو۔

واضح رہے کہ وزیر دفاع خواجہ آصف نے گزشتہ دنوں ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ فیض حمید نے آرمی چیف تعیناتی کے لیے مسلم لیگ ن کی قیادت سے رابطہ کیا اور معافی بھی مانگی تھی۔

یہ بھی پڑھیں جنرل باجوہ نے کہا تھا کہ عاصم منیر اور فیض حمید کی جگہ کسی اور کو آرمی چیف بنالیتے ہیں، خواجہ آصف

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہاکہ 26 نومبر کو پی ٹی آئی کا احتجاج آرمی چیف تعیناتی رکوانے کے لیے تھا اور اس کے پیچھے بھی فیض حمید ہی تھے، احتجاج کا مقصد لوگوں کو اکٹھا کرکے ادارے پر دباؤ ڈالنا تھا۔

رانا ثنااللہ نے کہاکہ فیض حمید کے خلاف جو ٹرائل ہونے جا رہا ہے وہ عمران خان کے بغیر نہیں ہوسکتا، بانی پی ٹی آئی بھی مشکل میں ہیں۔

انہوں نے کہاکہ 9 مئی کی منصوبہ سازی کے پیچھے فیض حمید کا ہاتھ تھا اور یہ آرمی چیف کے خلاف بغاوت کی کوشش تھی۔

مشیر وزیراعظم نے کہاکہ فیض حمید کے لیول کے آدمی کو صرف رپورٹس پر نہیں پکڑا جاسکتا، ان کے خلاف اب فوجی عدالت میں ثبوت پیش ہونا باقی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں فوج کے خلاف ڈیجیٹل دہشتگردی کے پیچھے فیض حمید کا ہاتھ ہوسکتا ہے، رانا ثنااللہ

رانا ثنااللہ نے کہاکہ ناقابل تردید ثبوت کے بعد فیض حمید کی گرفتاری کا فیصلہ کیا گیا ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp