ایران میں پاکستانی زائرین کی بس المناک حادثے کا شکار، 35 افراد جانبحق،25زخمی

بدھ 21 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایران کے شہر یزد میں پاکستانی زائرین کی بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں بس میں سوار 35 زائرین جاں بحق ہوگئے ہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق، زائرین کی بس بریک فیل ہونے کے باعث بے قابو ہو کر دہشیر تفتان چیک پوائنٹ کے سامنے الٹ گئی، جس کے بعد بس کو آگ لگ گئی۔ بس میں 53 زائرین سوار تھے۔ اس حادثے میں 25 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: گھوٹکی: موٹروے پر مسافر کوچ اور ٹریلر میں تصادم، 8 افراد جاں بحق، 7 زخمی

میڈیا رپورٹس کے مطابق، امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر زخمیوں اور لاشوں کو بس سے نکالنے میں مصروف ہیں جبکہ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

دوسری جانب مولانا قمر عباس نقوی نے کہا ہے کہ تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، بس میں 14 خواتین سمیت  کل 53 افراد سوار تھے۔ انہوں نے بتایا کہ بس لاڑکانہ سے روانہ ہوئی تھی، جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد میں زیادہ تر کا تعلق لاڑکانہ اور گھوٹکی سے بتایا جارہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp