سینیئر اداکار نعمان اعجاز نے عدنان صدیقی کی تعریف کیوں کی؟

بدھ 21 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گرین انٹرٹینمنٹ کی ڈراما سیریل جنٹلمین کو مداح خوب سرا رہے ہیں، زرناب عرف یمنیٰ زیدی کا کردار ہو یا پھر اقبال منا عرف ہمایوں سعید، ڈرامے کی مرکزی جوڑی کو مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے، احمد علی بٹ عرف دلبر اور اداکار عدنان صدیقی عرف رحمتی کے کردار کو بھی مداح بے حد پسند کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پروگرام کے دوران فضا علی غصے میں، عدنان صدیقی کو کھری کھری سُنادیں

اس ڈرامے میں ہر کردار ہی قابل تعریف ہے، تاہم اداکار نعمان اعجاز نے عدنان صدیقی عرف رحمتی کے کردار کی تعریف کی ہے۔

نجی ویب کو انٹرویو میں اداکار عدنان صدیقی نے اپنی پیشہ ورانہ زندگی کے کئی اہم پہلو پر گفتگو کی۔

دوران انٹرویو میزبان نے عدنان صدیقی کی بطور رحمتی کے کردار کی تعریف کی، جسے بین الاقوامی شخصیات بھی بے حد پسند کررہی ہیں۔جواب میں اداکار عدنان صدیقی نے انکشاف کیا نہ صرف بین الاقوامی شخصیات بلکہ پاکستانی نامور فنکار بھی رحمتی کے کردار کو خوب سراہ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ڈراما سنگ ماہ میں زاویار کی اپنے والد نعمان اعجاز کے ہاتھوں پٹائی کی روداد

عدنان صدیقی نے بتایا کہ ’نعمان اعجاز جو شاذ و نادر ہی کسی کی تعریف کرتے ہیں انہوں نے جنٹلمین میں رحمتی کے کردار کو بے حد پسند کیا اور اس کا اظہار کرنے کے لیے انہوں نے مجھے ذاتی طور پر ٹیکسٹ کیا اور جنٹلمین میں میری کارکردگی کو سراہا۔‘

عدنان صدیقی کا کہنا تھا کہ اگر نعمان اعجاز جیسی ہستی نے ان کے کردار کی تعریف کی ہے تو اس میں کوئی خاص بات ضرور ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp