بچوں کی پرورش کے دوران والدین کس خوف کا شکار رہتے ہیں، فضیلہ قاضی کی کھری بات

بدھ 21 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فضیلہ قاضی ایک ایسی اداکارہ اور کھری شخصیت ہیں جو کبھی بھی حق بات کہنے سے کتراتی نہیں ہیں اور لگی لپٹی رکھے بغیر اپنی رائے کا کھل کر اظہار کردیتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ہارون کادوانی اور کومل میر کی ڈراما سیریل ’عشق ہوا‘ کا پہلا ٹریلر ریلیز

انہوں نے اپنے شاندار کیریئر کا آغاز چھوٹی سی عمر میں پی ٹی وی سے کیا اور لازوال ڈراموں کا اہم حصہ بنیں۔ پھر ساتھی اداکار قیصر نظامانی سے ان کی شادی ہوگئی اور یہ سمجھدار جوڑا آج بھی محبت اور وفا کی مثال کی صورت ایک بہت کامیاب ازدواجی زندگی گزار رہا ہے اور یہ بات ان دونوں کی خوش قسمتی کے ساتھ ساتھ ان کے والدین کی عمدہ تربیت کی غمازی بھی کرتی ہے۔

فضیلہ 2 بیٹوں کی والدہ ہیں اور ہمیشہ ایک بہت مستعد اور چوکس ماں کی طرح اپنی اولاد کی پرورش کی اور ضرورت پڑنے پر مطلوبہ عرصے کے لیے اداکاری کو بھی بالائے طاق رکھ دیا۔

مدیحہ نقوی کے شو میں بطور مہمان شرکت کے دوران فضیلہ نے والدین کے موجودہ رجحانات اور بچوں کی ذہنی صحت کے بارے میں بات کی۔

فضیلہ نے کہا کہ کس طرح والدین ان دنوں کنفیوژن کا شکار ہیں اور سمجھ نہیں پا رہے کہ انہیں اپنی اولاد کی تربیت کے لیے کیا طریقہ کار اپنانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے والدین حد سے زیادہ محتاط رویہ اپنائے ہوئے ہیں اور بہت ہی نازک انداز میں اپنے بچوں کو ڈیل کرتے ہیں جو کہ اولاد کے لیے کوئی بہتر بات نہیں۔

مزید پڑھیے: معین اختر کی پہلی اور آخری سٹیج پرفارمنس کے 10 منٹ

والدین کس قدر محتاط ہیں اس پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کل والدین اپنے بچوں کو بدتمیزی کرتے دیکھ کر بھی خاموش رہتے ہیں اور یہ سمجھتے ہیں کہ اگر وہ سختی کریں گے تو بچہ اپنا اعتماد کھو دے گا اور ڈپریشن کا شکار ہو جائے گا۔

فضیلہ قاضی نے کہا یہی وجوہات ہیں کہ بچے اب خاصے بدتمیز ہوچکے ہیں اور بد سلوکی پر اترآتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پہلے بھی والدین اپنی اولاد سے بے انتہا محبت کرتے تھے لیکن ساتھ ہی انہیں بھلے بھرے کی تمیز بھی سکھاتے تھے اور صحیح اور غلط کا وہ درس بیحد ضروری بھی تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل