روسی صدر پیوٹن کی قرآن مجید کو بوسہ دینے اور دل کے ساتھ لگائے رکھنے کی ویڈیو وائرل

بدھ 21 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ایک دہائی سے زیادہ عرصہ کے بعد مسلم اکثریتی آبادی والی ریاست چیچنیا کا دورہ کیا ہے، جہاں ان کا فقیدالمثال استقبال کیا گیا، اس موقع پر ان کی جانب سے قرآن مجید کو چومنے اور گلے لگانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

روسی صدر پیوٹن اس سے قبل 2011 میں چیچنیا کے دورے پر گئے تھے، اور اب 13 برس کے بعد چیچنیا کے دارالحکومت گروزنی پہنچ گئے۔

ایک لمبے عرصے کے بعد مسلم اکثریتی آبادی والی ریاست کا دورہ کرنے پر وہاں کی حکومت کے سربراہ رمضان قادریوف نے ان کا استقبال کیا۔

روسی میڈیا نے بتایا ہے کہ پیوٹن چیچنیا کے دارالحکومت گروزنی میں حال ہی میں تعمیر ہونے والی بڑی جامع مسجد عیسیٰ علیہ السلام میں بھی گئے، جہاں ان کے قریبی دوست سمجھے جانے والے وہاں کی حکومت کے سربراہ رمضان قادریوف اور مفتی اعظم چیچنیا بھی ان کے ساتھ تھے۔

روسی صدر پیوٹن کو مسجد کے دورے کے موقع پر قرآن پاک کا نسخہ تحفے میں دیا گیا، اس موقع مفتی اعظم نے سورۃ انفال کی آیت پڑھ کر سنائی، جس کا ترجمہ روسی زبان میں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں وزیراعظم شہباز شریف نے روسی صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت دیدی

اس موقع پر پیوٹن نے قرآن مجید کے نسخے کو اٹھا کر چوما اور پھر دل سے لگا کی تصاویر بنوائیں۔

روسی صدر کے قرآن مجید کو اٹھا کر چومنے اور دل سے لگانے کے مناظر کو کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کرلیا اور یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جہاں ان کے اس اقدام کو سراہا جارہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp