وزیراعظم شہباز شریف نے روسی صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت دیدی

ہفتہ 30 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اعظم شہباز شریف نے ماسکو حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اس مشکل گھڑی میں روس کے ساتھ یکجہتی کے لیے کھڑا ہے۔ وزیراعظم نے روسی صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔

اسلام آباد میں روس کے سفیر سے ملاقات کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف نے مختلف اہم امور پر گفتگو کی۔ ملاقات کے آغاز پر وزیراعظم نے ماسکو حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان مصیبت کی اس گھڑی میں اظہار یکجہتی کے لیے روس کے ساتھ کھڑا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان روس کے ساتھ مختلف شعبوں بالخصوص توانائی، تجارت اور سرمایہ کاری میں دو طرفہ تعاون کو بڑھانا چاہتا ہے۔ انہوں نے بین الحکومتی کمیشن آئی جی سی کا 9واں اجلاس جلد بلانے کی ضرورت پر بھی زور دیا، بین الحکومتی کمیشن اجلاس کی میزبانی اس سال کے آخر میں روس کرے گا۔

وزیراعظم نے روسی سفیر سے کہا کہ تجارتی تعلقات اور سرمایہ کاری کو بڑھانے کے طریقوں کی نشاندہی کے لیے روس اپنا وفد پاکستان بھیجے۔ انہوں نے روسی صدر پیوٹن کو جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت کا اعادہ بھی کیا۔

اس موقع پر روسی سفیر نے کہا کہ روس پاکستان کے ساتھ مضبوط تعلقات استوار کرنا چاہتا ہے۔ روسی سفیر کا کہنا تھا کہ توانائی، تجارت اور سرمایہ کاری کے علاوہ تعلیم اور ثقافت میں بھی تعاون بڑھانے کے خواہاں ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سانحہ پمز کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش، ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کی سفارش

’وہ اپنا ذہنی توازن کھو رہے ہیں‘، جھیل کا نام تبدیلی کرنے کے فیصلے پر امریکیوں کی ٹرمپ پر تنقید

’صہیونی لابی سرگرم ہے‘، خواجہ آصف کا اسکائی نیوز کی کوریج پر سخت ردعمل

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی چینی سرمایہ کاروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت

پنجاب کے سرکاری اسکولوں میں مصنوعی ذہانت کا مضمون لازمی قرار دینے کا فیصلہ

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں