اسلام آباد انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو جلسے کی نئی تاریخ دے دی

جمعرات 22 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد ضلعی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو 8ستمبر کوجلسہ کرنے کی نئی تاریخ دے دی، انتظامیہ نے جلسے کی اجازت کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

 

001 by akkashir on Scribd

اسلام آباد انتظامیہ کے مطابق جلسے کا این او سی تحریک انصاف کے لوگوں کے حوالے کردیا گیا ہے، جس کے مطابق اب تحریک انصاف 8ستمبر کو جلسہ کرے گی۔ نیا این او سی تحریک انصاف وفاق کے صدر عامر مغل کے نام جاری کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 8ستمبر کو ہونے والے پی ٹی آئی جلسے کو انتظامیہ سیکیورٹی فراہم کرے گی، اور جلسہ کرنے والوں کے بنیادی حقوق متاثر نہیں ہوں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق لوگ شام 4 بجے اکٹھے ہوں گے اور 7 بجے جلسہ ختم کرنا ہوگا۔ انتظامیہ کی جانب سے 40 ہدایات کے ساتھ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: عمران خان کی ہدایت پر آج اسلام آباد میں ہونے والا جلسہ ملتوی، آئندہ تاریخ کا اعلان کردیا گیا

نوٹیفکیشن کے مطابق جلسہ ختم کرنے کے بعد کارکنان کو منتشر کیا جائے گا، 8ستمبر کو کارکنوں کو جلسہ گاہ میں بیٹھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

واضح رہے اس سے قبل بھی اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے 22اگست کے جلسے کی اجازت دی گئی تھی لیکن گزشتہ رات ہی اجازت نامہ منسوخ کیا گیا پی ٹی آئی کو جلسہ کرنے سے روک دیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp