بالی ووڈ اداکارہ عائشہ ٹاکیہ طویل عرصے بعد منظر عام پر آئیں تو صارفین نے اُن کی لُکس پر تنقید کے تیر برسا دیے جس کے بعد اب اُنہوں نے بھارتیوں کو منہ توڑ جواب دیا ہے۔
عائشہ ٹاکیہ نے حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک ریل کی جس میں انہیں نیلی اور سنہری رنگ کی ساڑھی کے ساتھ بھاری جیولری پہنے دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو کے کیپشن میں اداکارہ نے نیلے اور سنہری رنگ کی دل والی ایموجیز کا سہارا لیا، مداحوں نے ان کی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ نا قابل شناخت لگ رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی اداکارہ شردھا کپور کون سے پاکستانی گانے کی فین نکلیں؟
عائشہ ٹاکیہ کے ایک مداح نے لکھا کہ آپ نے اپنے چہرے اور قدرتی حسن کو کیوں تباہ کیا؟ ایک اور مداح نے لکھا آپ تو انتہائی خوبصورت تھیں ایسی کیوں ہو گئی ہیں جبکہ ایک صارف نے عائشہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں آپ بالی ووڈ کی ملکہ رہی ہیں۔
View this post on Instagram
یہ پہلا موقع نہیں ہے جب عائشہ ٹاکیہ کو سوشل میڈیا پر اپنے روپ کی وجہ سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہو، سال 2024 کے آغاز میں عائشہ ٹاکیہ کو ممبئی کے ایئرپورٹ پر دیکھا گیا تھا جہاں فوٹوگرافرز نے اداکارہ کی تصاویر اور ویڈیوز بنائیں اور سوشل میڈیا پر وائرل کردیں، بھارتی صارفین نے اداکارہ کی ویڈیوز پر منفی تبصرے کرتے ہوئے اُن کی لُکس پر شدید تنقید کی تھی
تنقید سے تنگ آکر بالآخر عائشہ ٹاکیہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک نوٹ پوسٹ کیا تھا جس میں اُن کا کہنا تھا کہ وہ اپنی بہن سے اسپتال میں ملنے ممبئی سے گوا روانہ ہوئیں اور ائیر پورٹ پر فوٹوگرافرز نے روک کر ان کی ویڈیوز بنائیں اس کے بعد لوگوں نے ان کی شکل اور جسامت پر منفی تبصرے کیے، عائشہ نے مزید کہا تھا کہ انہیں ایسا لگتا ہے بھارتیوں کے لیے سب سے اہم مسئلہ ان کی لُکس ہیں، اسی لیے وہ تمام وقت ان کی لکس پر تبصرے کرنے میں ضائع کر دیتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: شردھا کپور نے شاہ رخ، سلمان اور عامر خان کے ساتھ فلم کرنے سے انکار کی وجہ بتادی
اداکارہ نے واضح کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں کوئی بھی فلم کرنے میں دلچسپی نہیں ہے اور وہ میں اپنی زندگی میں بہت خوش ہیں لہٰذا ان کی لُکس کی فکر کرنا چھوڑ دیں۔ اُنہوں نے بھارتیوں پر طنز کرتے ہوئے مزید کہا تھا کہ انہیں یہ سوچ کر ہنسی آتی ہے کہ لوگ عورت کو ہمیشہ ایک نو عمر 15 سال جیسی لڑکی کی طرح دیکھنا چاہتے ہیں۔
عائشہ ٹاکیہ نے بھارتیوں سے مخاطب ہوتے ہوئے مزید کہا کہ وہ ان کی گندی سوچ اور منفی رائے آپ کو واپس بھیج رہی ہیں اور انہیں کسی رائے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ اللہ نے انہیں بہترین زندگی سے نوازا ہے۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ بالی وڈ کی سابقہ اداکارہ عائشہ ٹاکیہ نے 2004 میں ریلیز ہونے والی فلم “ٹارزن: دی ونڈر کار” سے بالی وڈ میں ڈیبیو کیا، اس کے بعد انہوں نے کئی کامیاب فلموں میں جلوے بکھیرے۔ سپراسٹار سلمان خان کے ساتھ فلم ‘وانٹڈ’ اداکارہ عائشہ ٹاکیہ کے کیریئر کی سب سے ہٹ فلم ثابت ہوئی، یہ فلم سال 2009 کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلموں میں سے ایک تھی۔
وانٹڈ کی شاندار کامیابی کے بعد عائشہ لگ بھگ 2 سال فلم انڈسٹری کا حصہ رہیں، انہوں نے 2004 سے 2011 تک اکشے کمار، اجے دیوگن، شاہد کپور اور دیگر ہیروز کے ساتھ ایک درجن سے زائد فلموں میں کام کیا، پھر اچانک بڑے پردے سے غائب ہوگئیں، انہیں آخری بار 2011 میں ریلیز ہونے والی فلم ’موڈ‘ میں دیکھا گیا جو کہ ایک فلاپ فلم تھی۔ آخری فلم کے فلاپ ہونے کے بعد عائشہ ٹاکیہ نے انڈسٹری کو الوداع کہا اور نجی زندگی میں مصروف ہوگئیں۔