ٹی وی اینکر و سیاسی شخصیت ڈاکٹر عامر لیاقت حسین مرحوم کی بیوہ دانیہ شاہ نے نازیبا وائرل ویڈیوز کیس میں عدالت سے بریت کی درخواست کردی۔
ڈاکٹر عامر لیاقت نازیبا وائرل ویڈیوز کیس میں ملزمہ دانیہ جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں پیش ہوئی۔ دانیہ شاہ کے وکیل ایڈووکیٹ لیاقت گبول نے عدالت میں بریت کی درخواست دائر کی۔
یہ بھی پڑھیں: عامر لیاقت کی بیوہ دانیہ شاہ نے دوسری شادی کرلی، شوہر کون ہیں؟
دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ جائیداد کے تنازع کی وجہ سے دانیہ شاہ کے خلاف جھوٹا مقدمہ بنایا گیا، درخواست گزار نے نہ کوئی نازیبا ویڈیوز ریکارڈ کیں اور نہ ہی کسی سے شیئر کیں۔
درخواست میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایف آئی اے نے درخواست گزار کے موبائل سے کوئی ویڈیو برآمد نہیں کی، ایف آئی اے نے درخواست گزار کو اجازت لیے بغیر لودھراں سے ’اغوا‘ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: دانیہ شاہ سے دوستی کے لیے حکیم شہزاد نے کیا کیا جتن کیے؟
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ درخواست گزار کے خلاف کوئی سابقہ کریمینل ریکارڈ موجود نہیں اور نہ ہی مقدمہ کا کوئی چشم دید گواہ ہے، درخواست گزار کا سوشل میڈیا پر بھی کوئی ایسا اکاؤنٹ نہیں جہاں ویڈیو اپلوڈ کی ہو۔
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ مقدمہ 5 ماہ کی تاخیر سے درج کیا گیا، مدعی نے درخواست گزار کے خلاف جھوٹے الزامات لگائے ہیں، ان تمام دلائل کو مدنظر رکھتے ہوئے ملزمہ دانیہ شاہ کو اس مقدمہ سے بری کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: مرحوم عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے والے ملزم یوٹیوبر یاسر شامی عدالت میں سرینڈر
واضح رہے کہ رواں برس فروری میں سندھ ہائیکورٹ نے ڈاکٹر عامر لیاقت مرحوم کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے کے کیس میں گرفتار ان کی بیوہ دانیہ کی ضمانت منظور کرلی تھی۔ ان پر الزام تھا کہ انہوں نے مرحوم عامر لیاقت حسین کی نازیبا ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں، ملزمہ اس کیس میں زیر حراست تھیں۔
11 جولائی کو عدالت نے کیس میں ملزم معروف یوٹیوبر یاسر شامی کی درخواست ضمانت پر مقدمے کی سماعت وکیل صفائی کی عدم حاضری پر ملتوی کردی تھی۔