سست رفتار انٹرنیٹ: سب میرین کیبلز کی خرابی دور کی جارہی ہے، پی ٹی اے

جمعرات 22 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ملک میں جاری انٹرنیٹ کی سست رفتاری کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ ہی مسئلہ ملک کو بین الاقوامی سطح پر ملانے والی 7 سب میرین کیبلز میں سے 2 کے خراب ہو جانے کی وجہ سے درپیش ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں انٹرنیٹ کی رفتار کب بحال ہوگی؟ پی ٹی اے نے تاریخ بتادی

پی ٹی اے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ اے اے ای – 1 کیبل کو ایران اور  قطر کے درمیان ری راؤٹنگ کی وجہ سے 250 جی  کی بندش کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جبکہ اسی طرح ایس ایم ڈبلیو4 کیبل (1.5T)  بھی کراچی کے قریب خراب ہے۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان میں انٹرنیٹ صارفین  کی سہولت کے لیے آپریٹرز دیگر دستیاب کیبلز پر ٹریفک کو دوبارہ راؤٹ کر رہے ہیں۔

پی ٹی اے ترجمان نے واضح کیا کہ متعلقہ ٹیمیں یہ خرابی دور کرنے کے حوالے سے اقدامات کر رہی ہیں اور پی ٹی اے ملک میں انٹرنیٹ کی رفتار معمول پر آنے تک صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔

مزید پڑھیے: فائر وال کی تنصیب کے بعد انٹرنیٹ کی رفتار کو کس طرح بہتر کیا جاسکتا ہے؟

ترجمان نے کہا کہ اس سلسلے میں مزید پیش رفت سے بھی عوام الناس کو مطلع کر دیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp