’جینٹلمین‘ کا رحمتی بالی ووڈ کے سنجے دت کو کاپی کررہا ہے؟

جمعہ 23 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نجی انٹرٹینمنٹ ٹی وی چینل پر ان دنوں ڈرامہ سیریل ’جینٹلمین‘ اور اس میں شامل ایک انتہائی منفرد کردار ’رحمتی‘ کی دھوم مچی ہے۔ ڈراما جینٹلمین میں ’رحمتی‘ کا کردار سینیئر اداکار عدنان صدیقی نے ادا کیا ہے جسے شائقین بے حد پسند کررہے ہیں۔

جہاں شائقین کی جانب سے ’رحتمی‘ کو عدنان صدیقی کے کیریئر کا بہترین کردار قرار دیا جارہا ہے، وہیں بعض لوگوں کا ماننا ہے کہ عدنان صدیقی نے ڈراما جینٹلمین میں ’رحمتی‘ کا کردار بالی ووڈ اداکار سنجے دت سے متاثر ہوکر کیا ہے کیونکہ سنجے دت ماضی میں کئی فلموں میں اس طرح کے کردار ادا کرچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سینیئر اداکار نعمان اعجاز نے عدنان صدیقی کی تعریف کیوں کی؟

تاہم، عدنان صدیقی نے لوگوں کے اس دعویٰ کو مسترد کردیا ہے۔ حال ہی میں ایک انٹرویو میں انہوں نے اس حوالے سے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ ڈراما ’جینٹلمین کی ریکارڈنگ سے پہلے ہم سب (ڈراما کی ٹیم) مل کر بیٹھے اور تبادلہ خیال کیا کہ ’رحمتی‘ کا کردار کیسا ہونا چاہیے، ہم نے اس کردار کے حلیے، اسٹائل اور رویے کے بارے میں بات کی۔

عدنان صدیقی نے کہا، ’میں نے ہمایوں سعید اور ڈائریکٹر ہیثم حسین نے ’رحمتی‘ کے کردار پر تفصیل سے بحث کی، میں نے یہ کردار اپنے ایک دوست سے کاپی کیا ہے، میرا یہ دوست ایسے ہی تمباکو چباتا ہے، آنکھوں میں سرمہ لگاتا ہے اور ایسی ہی جیولری پہنتا ہے۔‘

یہ بھی پڑھیں: پروگرام کے دوران فضا علی غصے میں، عدنان صدیقی کو کھری کھری سُنادیں

انہوں نے کہا، ’بہت سے لوگ کہہ رہے ہیں کہ میں نے یہ کردار سنجے دت سے متاثر ہوکر کیا، میں اس بارے میں کیا کہہ سکتا ہوں، اچھی بات یہ ہے کہ لوگ میرے کام کا موازنہ بھی ایک اچھے کام سے کررہے ہیں، میں نے جان بوجھ کر سنجے دت کا کردار کاپی نہیں کیا، یہ ایک کردار ہے اور سنجے دت اس مخصوص کردار کے کاپی رائیٹس نہیں رکھتے۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاک بنگلہ دیش سیریز: سلمان آغا کا متنازع رن آؤٹ، اسپورٹس مین اسپرٹ کی بحث چھڑ گئی

ایم کیو ایم کی طاقت عوام ہیں، خالد مقبول کا حکومت کے ساتھ اعتماد میں کمی کا اعتراف

وزیراعظم طارق رحمان کا بنگلہ دیش میں بین المذاہب ہم آہنگی کی ضرورت پر زور

شمالی کوریا نے 10 سے زیادہ بیلسٹک میزائل سمندر میں داغ دیے

الیکٹرک گاڑیوں کی فہرست میں نورا ای وی کا اضافہ، قیمت کیا ہے؟

ویڈیو

اسٹریس اور ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے سجدہ ایک بہترین روحانی اور نفسیاتی ذریعہ

یوتھ کلائمیٹ کیٹالسٹس، نوجوانوں کے ٹیکنالوجی سے بھرپور حیرت انگیز اقدامات

ایران کا سپریم لیڈر کیسے منتخب ہوتا ہے، اس کے پاس کیا اختیار ہوتا ہے؟، امریکا و اسرائیل کو بڑا دھچکا

کالم / تجزیہ

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے