عائشہ ٹاکیہ نے انسٹاگرام اکاؤنٹ ڈیلیٹ کیوں کیا؟

جمعہ 23 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ اداکارہ عائشہ ٹاکیہ طویل عرصے بعد منظرعام پر آئیں تو صارفین نے ان کی لکس پر تنقید کے تیر برسا دیے، مبینہ سرجری پر تنقید کا نشانہ بننے کے بعد عائشہ ٹاکیہ نے اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ ڈیلیٹ کردیا ان کے انسٹاگرام پیج پر لکھا ہے کہ ’معذرت، یہ پیج دستیاب نہیں ہے‘۔

 

حال ہی میں اداکارہ کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں انہوں نے نیلے اور سنہرے رنگ کی ساڑھی زیب تن کی تھی، ویڈیو میں انہیں کھلے بالوں کے ساتھ بھاری جیولری پہنے دیکھا گیا جس میں وہ نا قابل شناخت لگ رہی تھیں۔

عائشہ ٹاکیہ کا یہ نیا انداز صارفین کو ایک آنکھ نہ بھایا اور انہوں نے منفی تبصروں کی بوچھاڑ کر دی۔ جس کے بعد آخر کار سابق اداکارہ کو اپنا سوشل میڈیا اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنا پڑا۔

اس سے قبل بھی سال 2024 کے آغاز میں ان کی تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین نے ناپسندیدگی کا اظہار کیا تھا، جس پر اداکارہ نے انہیں کرارا جواب بھی دیاتھا۔

عائشہ ٹاکیہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک نوٹ پوسٹ کیا تھا جس میں اُن کا کہنا تھا کہ وہ اپنی بہن سے اسپتال میں ملنے ممبئی سے گوا روانہ ہوئیں اور ائیر پورٹ پر فوٹوگرافرز نے روک کر ان کی ویڈیوز بنائیں اس کے بعد لوگوں نے ان کی شکل اور جسامت پر منفی تبصرے کیے، عائشہ نے مزید کہا تھا کہ انہیں ایسا لگتا ہے بھارتیوں کے لیے سب سے اہم مسئلہ ان کی لُکس ہیں، اسی لیے وہ تمام وقت ان کی لکس پر تبصرے کرنے میں ضائع کر دیتے ہیں۔

مزید پڑھیں: ’آپ نے اپنے چہرے کے ساتھ یہ کیا کردیا؟‘، اداکارہ عائشہ ٹاکیہ پر مداحوں کی تنقید

 اداکارہ نے واضح کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں کوئی بھی فلم کرنے میں دلچسپی نہیں ہے اور وہ میں اپنی زندگی میں بہت خوش ہیں لہٰذا ان کی لُکس کی فکر کرنا چھوڑ دیں۔ اُنہوں نے بھارتیوں پر طنز کرتے ہوئے مزید کہا تھا کہ انہیں یہ سوچ کر ہنسی آتی ہے کہ لوگ عورت کو ہمیشہ ایک نو عمر 15 سال جیسی لڑکی کی طرح دیکھنا چاہتے ہیں۔

عائشہ ٹاکیہ نے بھارتیوں سے مخاطب ہوتے ہوئے مزید کہا کہ وہ ان کی گندی سوچ اور منفی رائے آپ کو واپس بھیج رہی ہیں اور انہیں کسی رائے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ اللہ نے انہیں بہترین زندگی سے نوازا ہے۔

واضح رہے کہ بالی وڈ کی سابقہ اداکارہ عائشہ ٹاکیہ نے 2004 میں ریلیز ہونے والی فلم “ٹارزن: دی ونڈر کار” سے بالی وڈ میں ڈیبیو کیا، اس کے بعد انہوں نے کئی کامیاب فلموں میں جلوے بکھیرے۔ سپراسٹار سلمان خان کے ساتھ فلم ‘وانٹڈ’ اداکارہ عائشہ ٹاکیہ کے کیریئر کی سب سے ہٹ فلم ثابت ہوئی، یہ فلم سال 2009 کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلموں میں سے ایک تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسپائیڈر مین میں آواز کا جادو جگانے والے وائس آرٹسٹ الیکزس اورٹیگا انتقال کرگئے

بسنت سے قبل لاہور کے فصیل بند شہر میں 346 غیر محفوظ عمارتوں کی نشاندہی

واٹس ایپ کا نیا سخت سیکیورٹی فیچر متعارف،سب سے زیادہ فائدہ کن لوگوں کو ہوگا؟

کیا مریم نواز کے صاحبزادے کی شادی کی فوٹوگرافی کرنے پر عرفان احسن کو ستارۂ امتیاز کے لیے نامزد کیا گیا؟

بعض لوگ نزلے سے کیوں شدید متاثر ہوتے ہیں؟ سائنسدانوں نے وجہ تلاش کر لی

ویڈیو

امریکی بحری بیڑا آبنائے ہرمز پہنچ گیا، ایران کا بھی فوجی مشقوں کا اعلان، سعودی عرب کا فضائی حدود دینے سے انکار

کیا پاکستان کو ٹی 20 ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کرنا چاہیے؟ شائقینِ کرکٹ کی مختلف آرا

پاکستان کے حسن کو دریافت اور اجاگر کرنے کے عزم کیساتھ میاں بیوی کا پیدل سفر

کالم / تجزیہ

ایک تھا ونڈر بوائے

کون کہتا ہے کہ یہ شہر ہے آباد ابھی

نظر نہ آنے والے ہتھیاروں سے کیسے بچاؤ کیا جائے؟