وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سیکریٹری داخلہ کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف کریک ڈاؤن کی نگرانی پر مامور

جمعہ 23 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر سیکریٹری داخلہ، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی اور سینیئر افسران رحیم یار خان کچا کے علاقے میں پہنچ گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کچے میں 12 پولیس اہلکاروں کی شہادت، محسن نقوی اظہار یکجہتی کے لیے رحیم یار خان پہنچ گئے

پولیس ترجمان کے مطابق سیکرٹری داخلہ نور الامین مینگل کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف کریک ڈاؤن کی نگرانی کریں گے، جب کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے لاپتا پولیس اہلکاروں کی بازیابی کے مؤثر آپریشن کی کی ہدایت کی ہے۔

مزید پڑھیں:کچے کے ڈاکوؤں کا پولیس پر حملہ ناقابل قبول، مریم نواز نے آپریشن کا اعلان کردیا

آئی جی پنجاب، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ اور ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی بھی سیکرٹری داخلہ کے ہمراہ ہوں گے، پولیس پر حملہ کرنے والوں کو منتقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

پولیس ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ کچہ کے علاقے میں ڈاکوؤں کے راکٹ حملہ میں شہید اہلکاروں کی تعداد 11 ہو گئی ہے،  ڈاکوؤں کے حملہ میں 09 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔

 زخمیوں کو شیخ زید اسپتال میں علاج معالجے کی سہولیات پہنچائی جا رہی ہیں،  ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب اور آر پی او بہاولپور رحیم یار خان پہنچ گئے، ڈی پی او رحیم یار خان کچہ ماچھکہ میں پولیس کیمپ پر موجود ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp